15 January 2015 - 22:07
News ID: 7694
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کو گستاخانہ اورجہالت قرار دیتے ہوئے کہا : اظہار رائے کی آزادی کا مقصد کسی مذہب کی توہین ہزگز نہیں ۔ ہم توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر شدید اور پرُ زورمذمت کرتے ہیں۔
حجت الاسلام و المسلمين سيد ساجد حسين نقوي قائد ملت جعفريہ پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے فرانس کے ایک جریدے شاغلے ایبدو کی جانب سے سرور کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ص کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے مسلم دنیا کے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کوٹھیس پہنچانے اوران توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کو گستاخانہ اورجہالت قرار دیتے ہوئے کہا : اظہار رائے کی آ زادی کا مقصد کسی مذہب کی توہین ہزگز نہیں ۔ ہم توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر شدید اور پرُ زورمذمت کرتے ہیں۔

حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے کہا : فرانسیسی جریدے شاغلے ایبدو کی جانب سے حضرت محمد مصطفیٰ ص کی شان میں گستاخی ایک دال آزار اقدام ہے جس سے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئی۔ یہ امرافسوس ناک ہے کہ بعض ممالک کے حکمرانوں کی جانب سے اس واقعے کی مذمت کی بجائے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے ذمہ داروں کی حمایت نا مناسب اور درست اقدام نہیں ہے  نیز بین الاقوامی قوانین بھی ا س کی اجازت نہیں دیتی۔ اس عمل سے دنیا میں قیام امن کو نقصان ہوگا لہذا ایسے اقدامات سے اجتناب لازم ہے۔

حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے آخر میں کہا : توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پراو آئی سی کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔اور اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے تمام اسلامی ممالک کو متحد کرکے اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے مستقل بنیادوں پرٹھوس اقدامات کرنا ہونگی۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬