18 January 2015 - 23:22
News ID: 7700
فونت
حجت الاسلام ناصر عباس جعفری :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا : پاکستان دہشتگردی کی وجہ سے مقتل بن چکا ہے، آج اسلام کے نام پر ہرطرف دہشتگردی پھیلائی جا رہی ہے۔
حجت الاسلام ناصر عباس جعفري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے کہا : پاکستان دہشتگردی کی وجہ سے مقتل بن چکا ہے، آج اسلام کے نام پر ہرطرف دہشتگردی پھیلائی جا رہی ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : افسوس کا مقام ہے کہ دہشتگردی کے تانے بانے مدارس سے جا ملتے ہیں ہم اپنے مدارس کو اوپن کرتے ہیں اور حکومت کو کہتے ہیں کہ وہ آئے اور آڈٹ کرے۔ ہمارا ہمیشہ سے مطالبہ رہا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا جائے اور دہشتگردی میں ملوث مدارس اور ان کے حمایتوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔

حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : تکفیریت کی پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ پاک فوج کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دہشتگردوں اور کالعدم جماعتوں کی پشت پناہی سے گریز کرے۔

ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے کہا : قوم دہشتگردی کیخلاف ایک ہوچکی ہے، کالعدم تنظیمیں نام بدل کر اپنا کام کر رہی ہیں جبکہ حکومت نے تاحال ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ راولپنڈی سمیت ملک بھر میں ملت تشیع کی ٹارگٹ کلنگ جاری ہے جبکہ حکومت تماشائی بنی ہوئی ہے۔ تاحال قاتلوں کا کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

انہوں نے کہا : گستاخانہ خاکے اسلام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے، مغرب دلیل کی جنگ ہار گیا ہے، کیونکہ جب انسان کے پاس دلیل نہ رہے تو وہ گستاخیوں پر اتر آتا ہے۔

حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے بیان کیا : حکومت کو چاہیئے کہ فرانسیسی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج کرے اور سفیر کو ملک بدر کرے، تاکہ غیر مسلموں کو پتہ چلے کہ مسلمان ملکوں میں اپنے نبی پاک ﷺ سے کتنا عشق ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬