جماعت اسلامی پاکستان کے امیر :
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے مشھور و معروف سنی دانشمند سراج الحق نے یہ کہتے ہوئے کہ آئندہ عام انتخابات یوم حساب ثابت ہوں گے کہا: بندوق کے بجائے علم کی طاقت سے ملک میں تبدیلی لائی جائے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے خیبر پختونخوا کے علاقے تیمرگرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: بندوق کی بجائے کتاب کے ذریعے تبدیلی کا وقت آگیا ہے ۔
انہوں نے اس بات کی جانب کرتے ہوئے کہ فاٹا کو الگ صوبہ بنایا جائے یا کے پی کے میں ضم کیا جائے کہا: بہتر ہے ناراض بلوچوں کو جرگے کے ذریعے راضی کرکے قومی دھارے میں شامل کیا جائے ۔
سراج الحق نے قبائلی علاقوں کو الگ صوبے کا درجہ دینے یا خیبر پختون خواہ میں شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا: بندوق کی بجائے کتاب کے ذریعے تبدیلی کا وقت آگیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: آئندہ عام انتخابات یوم حساب ثابت ہوں گے۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے