ٹیگس - جماعت اسلامی
ٹیگ: جماعت اسلامی
12 ربیع الاول سے؛
جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان قیصر شریف نے کہا: عالم اسلام کی قیادت بھی دشمن کی مٹھی میں ہے اور وسائل پر بھی اس کا قبضہ ہے، حکمران بائیس کروڑ عوام کیلئے نہیں آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف کیلئے قانون سازی کرتے ہیں، کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمان اور مائیں بہنیں بیٹیاں پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہیں۔
نیوز کوڈ: 443666 تاریخ اشاعت : 2020/09/07
ممبر صوبائی اسمبلی حمیرا بشیر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ 04 ستمبر کو پوری دنیا میں حیاڈے منایا جاتا ہے۔ حکومت اس دن کو سرکاری طور پر منانے کا اعلان کرے اور حیا و حجاب کے موضوع پر پروگرامات منعقد کرے۔
نیوز کوڈ: 443645 تاریخ اشاعت : 2020/09/05
امیر جماعت اسلامی سندھ پاکستان:
امیر جماعت اسلامی سندھ پاکستان نے یہ کہتے ہوئے کہ امام حسین(ع) نے اسلامی عادلانہ نظام کیلئے جدوجہد و شہادت کا راستہ اپنایا تاکید کی: دیانتدار قیادت اور اسلام کا عادلانہ نظام ہی موجودہ تمام مسائل کا حل ہے ۔
نیوز کوڈ: 443616 تاریخ اشاعت : 2020/09/02
جماعت اسلامی سندھ پاکستان:
جماعت اسلامی سندھ پاکستان کے صدر نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی امن کے ٹھیکیدار امریکا اور برطانیہ مسلمانوں کے بھیانک قتل عام پر ٹس سے مس ہونے کیلئے تیار نہیں، دلی فسادات سے گجرات اور 1984ء کے فسادات کی یاد تازہ ہوگئی۔
نیوز کوڈ: 442220 تاریخ اشاعت : 2020/03/02
جماعت اسلامی سندھ کے امیر :
محمد حسین محنتی نے کہا کہ اسلامی ملک پاکستان میں دینی مدارس و مساجد پر پابندیاں تو دوسری جانب سینماگھروں کو سبسڈی اور ملک میں قادیانی نواز پالیسی کا تاثر بڑھتا جا رہا ہے جو کہ انتہائی تشویشناک بات ہے۔
نیوز کوڈ: 440897 تاریخ اشاعت : 2019/07/25
علامہ سید جواد نقوی نے جماعت کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا: پاکستان میں وحدت اور اتحاد امت کیلئے کوشاں ہیں اور وہ تمام مکاتب فکر کو متحد کرنا چاہتے ہیں۔
نیوز کوڈ: 439810 تاریخ اشاعت : 2019/02/20
آیت اللہ اعرافی نے سراج الحق سے ملاقات میں مختلف علمی و تحقیقی منصوبوں کا تعارف کرواتے ہوئے باہمی تعاون اور رواداری کو عام کرنے پر زور دیا۔
نیوز کوڈ: 439756 تاریخ اشاعت : 2019/02/13
لیاقت بلوچ :
جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے کہا کہ اگر پارلیمنٹ اور جمہوریت کو مضبوط نہیں کیا جاتا تو غیرجمہوری قوتیں فائدہ اٹھاتی ہیں۔
نیوز کوڈ: 434899 تاریخ اشاعت : 2018/02/04
امیر لیاقت بلوچ:
جماعت اسلامی کے قائم مقام نے کہا کہ امریکہ روز اول سے پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے ۔
نیوز کوڈ: 432504 تاریخ اشاعت : 2018/01/02
لیاقت بلوچ :
جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان آزاد و خود مختار ملک کی حیثیت سے اپنی آزادانہ خارجہ پالیسی کا اعلان کرے۔
نیوز کوڈ: 432115 تاریخ اشاعت : 2017/12/05
سراج الحق :
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا : وزیراعظم عباسی مظلوم روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بنگلہ دیش اور برما جانے کی بجائے امریکی آقاﺅں کے در پر حاضری دینے جارہے ہیں۔
نیوز کوڈ: 429988 تاریخ اشاعت : 2017/09/17
سراج الحق :
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر نے کہا : میاں نواز شریف کا فقرہ مجھے آج تک یاد ہے کہ خدا کرے کہ ضیاء الحق کو میری عمر بھی لگ جائے۔
نیوز کوڈ: 429523 تاریخ اشاعت : 2017/08/17
لیاقت بلوچ :
جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے کہا : عدلیہ پر دباؤ اور اقتدار و اختیار کے ناجائز استعمال کا سلسلہ ختم نہ کیا گیا تو عوامی ردعمل کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
نیوز کوڈ: 428625 تاریخ اشاعت : 2017/06/20
میاں مقصود احمد :
امیر جماعت اسلامی پنجاب نے کہا : بھارت، اسرائیل اور امریکہ پاکستان کی آزادی، خود مختاری اور سلامتی کیخلاف آپس میں گٹھ جوڑ کر چکی ہیں ۔
نیوز کوڈ: 428056 تاریخ اشاعت : 2017/05/14
ذکر اللہ مجاہد:
جماعت اسلامی لاہور کے امیر کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ملک کو اسلامی اور خوشحال بنانے کیلئے سیاست کر رہی ہے اور ہماری سیاست کا مقصد قائداعظم محمد علی جناح کے پاکستان کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے تاکہ ملک میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ؐ کا اسلامی نظام کا نفاذ ہو۔ انہوں نے کہا کہ سیکولرطبقات نے ملک میں ۷۰ سال سے اسلامی نظام کو نافذ نہیں ہونے دیا اور ملک میں بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے اسلام دشمن پالیسیاں بنائی جاتی ہیں۔
نیوز کوڈ: 427936 تاریخ اشاعت : 2017/05/06
سراج الحق :
امیر جماعت اسلامی سینیٹر نے کہا : عدالتی نظام کے دروازے غریبوں کی آہ سے نہیں سونے کی چابی سے کھلتے ہیں۔
نیوز کوڈ: 426830 تاریخ اشاعت : 2017/03/12
جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ ایت اللہ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ۔
نیوز کوڈ: 425604 تاریخ اشاعت : 2017/01/10
جماعت اسلامی یوتھ کا انتباہ؛
جے آئی یوتھ پاکستان کے مرکزی صدر زبیر احمد گوندل نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیو ائیر نائٹ کے نام پر فحاشی اور غنڈہ گردی کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی یوتھ نیوءایئر نائیٹ کو یوم دعا کے طور پر منائے گی۔ سڑکوں پر غل گپاڑہ کرکے شریف شہریوں کو تنگ کرنے اور شراب و شباب کی محفل سجانے والے ہوٹل اور گیسٹ ہاﺅسز اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے۔
نیوز کوڈ: 425405 تاریخ اشاعت : 2016/12/31
مولانا ولی اللہ فلاحی :
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی سکریٹری نے کہا : وہ لوگ جو نفرت کو فروغ دینے والے ہیں، سماج کو تقسیم کرنے والے ہیں، انہیں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ ان کی لگائی ہوئی یہ نفرت کی آگ کبھی بھی اپنی چپیٹ میں انہیں بھی لے سکتی ہے۔
نیوز کوڈ: 423041 تاریخ اشاعت : 2016/09/05
بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے ایک اور رہنما کو پھانسی دے دی گئی ہے جنہوں نے بنگلہ دیشی صدر سے رحم کی اپیل کرنے سے انکار کردیا تھا۔
نیوز کوڈ: 423023 تاریخ اشاعت : 2016/09/04