06 May 2017 - 12:24
News ID: 427936
فونت
ذکر اللہ مجاہد:
جماعت اسلامی لاہور کے امیر کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ملک کو اسلامی اور خوشحال بنانے کیلئے سیاست کر رہی ہے اور ہماری سیاست کا مقصد قائداعظم محمد علی جناح کے پاکستان کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے تاکہ ملک میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ؐ کا اسلامی نظام کا نفاذ ہو۔ انہوں نے کہا کہ سیکولرطبقات نے ملک میں ۷۰ سال سے اسلامی نظام کو نافذ نہیں ہونے دیا اور ملک میں بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے اسلام دشمن پالیسیاں بنائی جاتی ہیں۔
جماعت اسلامی پاکستان جماعت اسلامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے علماء و مشائخ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران ملک میں اسلامی نظریات کے امین بننے کی بجائے ملک کو سیکولرازم کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کی آڑ میں نرسوں کے حجاب پر پابندی اسلام مخالف قدم ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے نرسوں کے حجاب پر پابند ی لگا کر ثابت کیا ہے کہ حکمرانوں کی کارکردگی اور پالیسیاں ناقص ہیں جس کی بنا پر سکیورٹی جیسا بہانہ بنا کر اسلامی ریاست میں نرسنگ سکول و کالجز میں طالبات کے حجاب پہنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کو اسلامی اور خوشحال بنانے کیلئے سیاست کر رہی ہے اور ہماری سیاست کا مقصد قائداعظم محمد علی جناح کے پاکستان کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے تاکہ ملک میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ؐ کا اسلامی نظام کا نفاذ ہو۔ انہوں نے کہا کہ سیکولرطبقات نے ملک میں 70 سال سے اسلامی نظام کو نافذ نہیں ہونے دیا اور ملک میں بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے اسلام دشمن پالیسیاں بنائی جاتی ہیں، سود جیسی لعنت کو قوم پر سرکاری سطح پر نافذ کر دیا جو کھلم کھلا اللہ تعالیٰ سے جنگ کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک پر قابض خاندانی سیاست کا خاتمہ بہت جلد ہو جائے گا۔عوام 2018ء میں نیک اور صالح قیادت کا ساتھ دیں گے اور جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں اسلامی اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھے گی جس کیلئے علماء و مشائخ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬