06 May 2017 - 12:15
News ID: 427933
فونت
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی:
ایران کے سابق وزيرخارجہ نے سعودی عرب کے ولیعہد کے بیان کی پر زور الفاظ میں مذمت کی۔
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزير خارجہ اور رہبر معظم کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے سعودی عرب کے وزیر دفاع محمد بن سلمان کے ایران کے خلاف بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد بن سلمان ایک ناتجربہ کارجوان ہے جو امریکہ کے ہاتھوں کھیل رہا ہے۔

ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے کہا کہ سعودی وزير دفاع کا ایران کے خلاف بیان اس کے عالمی سیاست کے بارے میں عدم تجربہ کا مظہر ہے ۔

واضح رہے کہ ایران نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں سعودی عرب کے وزیر دفاع کے ایران کے خلاف بیان پر احتجاجی مراسلہ جمع کیا ہے جسے اقوام متحدہ کی سند کے طور پر شائع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔/ ۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬