رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت حارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے داعش کے راکٹ حملے میں معصوم بچوں اور عورتوں کے جاں بحق ہونے پرعراقی قوم اور حکومت کوتعزیت پیش کی ہے.
بہرام قاسمی کا کہنا تھا کہ عراق میں جاری دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ کے خلاف خطے کے بعض ممالک کی سازش اوردہشتگردی کےخلاف جنگ میں روڑے اٹکانے کے باوجود عراق میں دہشتگردوں کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔
ایران کی وزارت حارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عراقی قوم اور حکومت دہشتگردوں کو شکست دینے کے لئے متحد اور پُرعزم ہیں اور عراق عنقریب دہشتگردوں سے نجات پائے گا.
واضح رہے کہ عراق میں بعض علاقائی ممالک کی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم داعش نے موصل شہر کے ایک اسکول پر راکٹ حملہ کیا جس کے نتیجے میں درجنوں شہری جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں بچے اورعورتیں بھی شامل ہیں ۔/ ۹۸۸/ ن۹۴۰