06 May 2017 - 12:13
News ID: 427932
فونت
عباس البياتی:
عراقی پارلیمنٹ میں خارجہ تعلقات کی کمیٹی نے اسلامی جمہوریہ ایران اور عرب ممالک کے درمیان باہمی مذاکرات کے فروغ پر زور دیا۔
عباس البياتی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  عراقی پارلیمنٹ میں خارجہ تعلقات کی کمیٹی كے ركن عباس البياتی نے كہا ہےكہ علاقائی استحكام كے لئے اسلامی جمہوريہ ايران اور عرب ممالک كے درميان سنجيدہ مذاكرات ناگزيرہيں.

انہوں نے كہا كہ بدقسمتی سے آج علاقائی ممالک ميں عدم استحكام اور بے چينی ہے اور جنگ اور بحرانوں نے اسلامی اور عرب دنیا کی طاقت كو متاثركيا ہے اسی لئے اسلامی ممالک كے درميان باہمی مذاكرات كا انعقاد نہايت اہم ہے.

عراقی عہديدار نے كہا كہ ہمسائيگی، باہمی احترام اورعدم مداخلت كی بنا پرعراق اورايران كے درميان دوستانہ اور اسٹريٹيجک تعلقات ضروری ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬