‫‫کیٹیگری‬ :
17 January 2015 - 16:14
News ID: 7697
فونت
آیت اللہ موحدی کرمانی:
رسا نیوز ایجنسی – ایران کے دارالحکومت تہران کے امام جمعہ نے آیت اللہ موحدی کرمانی نے مغربی جرائد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کو مغرب کے اخلاقی سقوط کی نشنانی قراردیا۔
آيت اللہ موحدي کرماني


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دارالحکومت تہران کے امام جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں جو سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں جو مصلائے تہران میں منعقد ہوا کہا: رسول اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کے توہین کرنے والے فرانسیسی جریدے چارلی ایبدو کی حمایت شرم آور ہے ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ مغربی حکومتیں یورپ و امریکہ میں اسلام کی تیز رفتار ترقی سے ہرا‎ساں ہیں اور اس کو روکنے کی کوشش کررہی ہیں کہا: رسول اسلام کی شان میں مغربی جرائد کی گستاخی مغرب کی جہالت اور اخلاقی سقوط کی نشانی ہے۔


آیت اللہ کرمانی نے فرانس میں حالیہ دہشتگردانہ کاروائیوں کی مذمت میں ہونے والے مظاہروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : مغربی ملکوں کے حکام اور عوام ایسے عالم میں دہشتگردی کی مذمت کررہے ہیں کہ یہی لوگ داعش سمیت دیگر دہشتگرد گروہوں کی حمایت کررہے ہیں جنہوں نے عراق وشام میں بے پناہ انسانیت سوز کارروائیاں کی ہیں ۔


انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ عالم اسلام کے خلاف سامراج کی دشمنی نہایت واضح ہے ملت اسلام کو خبردار کیا اور کہا: اپنے اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے دشمنوں کی سازشوں سے ہوشیار رہے اور اسلامی مقدسات سے دشمنوں کو روکنے کے لئے کوئی چارہ نکالے ۔


آیت اللہ کرمانی نے فرانسیسی جریدے چارلی ایبدو میں رسول اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے توہین امیز خاکوں کے نشر کئےجانے کی مذمت کی اور کہا : یہ خباثتیں جہاں آزادی ، جمہوریت اور انسانی حقوق کے مغرب کے دعووں کے برخلاف ہیں وہیں مغرب کے اخلاقی سقوط کی نشانی بھی ہے ۔


انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی مذاکرات کی ٹیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا : ہماری مذاکراتی ٹیم کو یہ ہرگز نہیں بھولنا چاہیے کہ ہماری قوم کے خلاف سامراج کی دشمنی ختم نہیں ہوئی ہے لھذا ہمیں ہوشیاری اور مکمل شناخت سے ناقابل اعتماد دشمن کے ہاتھوں سے پابندیوں کا حربہ نکال لینا چاہئے۔


آیت اللہ موحدی کرمانی نے امریکی حکومت کے غیر منطقی طریقے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملت ایران اور اسلامی نظام امریکہ کی توسیع پسندیوں کے سامنے ہرگز تسلیم نہیں ہوگا تاکید کی : عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا مقصد ایران کو نقصان پہنچانا ہے ۔


انہوں نے مزید کہا: اسلامی جمہوریہ ایران نے تیل پر بھروسہ کرنا کم کردیا ہے اور اپنی دیگر بے پناہ صلاحیتوں سے استفادہ کررہا ہے ۔  


آیت اللہ موحدی کرمانی نے ایران کے سابق شاہ کے فرار کی سالگرہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ملت ایران  نے چھتیس برسوں قبل اپنی بہادری اور استقامت سے شاہ کو فرار ہونے پر مجبور کردیا تھا اور دوہزار پانچ سو سالہ ستم شاہی حکومت کا سلسلہ ختم کردیا تھا۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬