‫‫کیٹیگری‬ :
19 January 2015 - 15:48
News ID: 7702
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ لوگ علماء کے اعمال پر ان کی باتوں سے زیادہ توجہ کریں کہا: عالم اگر خود اصلاح نہ کرے تو خود بھی گمراہ ہوگا اور معاشرہ کو بھی کو گمراہ کردے گا ۔
آيت الله علوي گرگاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کے مشھور استاد حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے آج سرزمین قم کے علمائے کرام کے وفد سے ملاقات میں کہا: علماء کی ذمہ داریاں بہت اہم ہیں لھذا متوجہ رہیں اور اس ذمہ داری کو بخوبی انجام دیں ۔  


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شریف ترین چیز علم ہے اور اس علم کا ڈھانچہ بھی ضروری ہے کہا: خداوند متعال کی ذات عالم ہے اسی سبب بناء پر علم حاصل کرنے والے محبوب خداوند متعال ہیں ۔ 
 

حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ خداوند متعال نے علم سے بہتر کوئی بھی چیز خلق نہیں کی ہے کہا: علم کو ظرف کی ضرورت ہے اور خداوند متعال نے قران کریم میں تقوے کو علم کا ظرف قرار دیا ہے ، جیسا کہ اس نے فرمایا « واتقوا الله و یعلمکم الله » لھذا اگر کوئی عالم ہو اور تقوائے الھی نہ رکھتا ہو تو اس کا علم خداوند متعال سے دوری اور انسان کی گمراہی کا سبب ہے ۔


حوزہ علمیہ قم کے مشھور استاد نے واضح طور پر کہا: سب سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ علماء سب سے پہلے اپنی اصلاح کریں اور پھر معاشرہ کی اصلاح کریں، کیوں کہ اگر فاسد اور نجس چیز، پاک و طاھر چیز سے چھو جائے تو پاک چیز کو بھی نجس کردے گی ، لھذا اگر عالم خود کی اصلاح نہ کرے تو خود بھی گمراہ ہوگا اور معاشرہ کو بھی گمراہ کردے گا ۔


انہوں نے آخر میں ملک اور بیرون ممالک فاسد علماء کی رھبری کے اثرات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: گمراہ اور فاسد عالم سے ہدایت کا امکان بہت کم ہے ۔


آیت الله علوی گرگانی نےعلماء اور طلاب کو نصیحتیں کرتے ہوئے کہا: علماء اور طلاب کی رفتار و گفتار کچھ ایسی ہو کہ لوگ ان کے اخلاق و معنویت کی پیروی کریں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬