اسلام آباد پاکستان میں؛
رسا نیوز ایجنسی - المصطفیٰ العالمیہ نے اپنے فارغ التحصیلان کا اہم اجلاس اسلام آباد پاکستان میں منعقد کیا ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المصطفیٰ العالمیہ کے فارغ التحصیلان کا اہم اجلاس جامعۃ الکوثر اسلام آباد پاکستان میں منعقد کیا گیا، جس میں ایران و پاکستان کے علمائے کرام ، افاضل اور طلاب نے شرکت کی ۔
اس اجلاس میں اجلاس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری اور حجت الاسلام شیخ محسن نے شرکت کی ۔
حجت الاسلام سید سجاد ہاشمیان نے اپنے افتتاحی کلمات میں اس اجلاس کے اھداف کی جانب اشارہ کیا اور کہا: پاکستان میں جامعہ المصطفی العالمیہ کے فارغ التحصیلان کے کام کو بہتر بنانے کے لئے یہ اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔
حجت الاسلام شیخ محسن نے کہا: باقی دنیا کی طرح پاکستان میں بھی دنیا کو سمجھنے کے لئے علم دیا جائے ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے