‫‫کیٹیگری‬ :
27 January 2015 - 12:01
News ID: 7732
فونت
آیت الله نوری همدانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے انقلاب اسلامی کی خدمت امام زمانہ (عج) کی خدمت جانا ہے اور بیان کیا : انقلاب اسلامی ایران دنیا کے متکبروں اور سامراجیت کو پریشان کر دیا ہے اور دنیا کے کمزور لوگوں کو بیدار کیا ہے ۔
آيت الله نوري همداني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد و مرجع تقلید حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے پلیس کالج کی خواتین طالبات کے درمیان اس بیان کے ساتھ کہ خداوند عالم کی طرف سے ایرانی قوم کو عنایت ہوئی ھدایا میں سے سب سے اہم ھدیہ اسلامی انقلاب ہے بیان کیا : انقلاب کے تناظر کو سمجھنے ، انقلاب کے ارکان کے سلسلہ میں فکر کرنا ، انقلاب کی ثقافت کے آثار و برکات اور انقلاب کو پہوچنے والے نقصانات یہ سب ایسے امور ہیں کہ ہمارے معاشرے کو چاہیئے اس کو انجام دے تا کہ اچھی طرح کردار نبھایا جا سکے ۔

انہوں نے آیہ «لَئِن شَکَرْ‌تُمْ لَأَزِیدَنَّکُمْ وَلَئِن کَفَرْ‌تُمْ إِنَّ عَذَابِی لَشَدِیدٌ» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : خداوند عالم اس آیہ میں فرماتا ہے کہ اگر انسان حاصل شدہ نعمت کی شکر گزاری کرتا ہے تو اس کی نعمتوں میں اضافہ ہوتا ہے ، قرآن کریم میں نعمتوں کے سلسلہ میں شکرگزار ہونے کی بہت تاکید کی گئی ہے ۔

مرجع تقلید نے اس بیان کے ساتھ کہ سب سے عظیم نعمت ولایت ہے اظہار کیا : اسلام میں حکومت ولایت کے ساتھ ہے ، رسول اکرام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور امام علی علیہ السلام حکومت کو تشکیل دینے کے علاوہ ولایت بھی رکھتے تھے ، اسلام کے نظریہ کے مطابق حکومت الہی جنبہ کا مالک ہے اس وجہ سے خداوند عالم کی طرف سے منتخب شخص حکومت میں ہونا چاہیئے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : اسلام کے نظریہ کے مطابق سیکولر ہونا قابل قبول نہیں ہے ، حکومت کے اعلی مقام پر پیغمبران ، آئمہ اطہار (ع) یا امام معصوم کے جانشین کو ہونا چاہیئے ، نائب امام کو چاہیئے کہ وہ اسلام کو اچھی طرح جانتا ہو ، فقہ ، با تقوا ، عادل ، مدیر و مدبر اور شجاع ہو تا کہ وہ اسلام کے دشمنوں سے مقابلہ و جد وجہد کر سکتا ہو ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬