03 February 2015 - 20:45
News ID: 7764
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ پاکستان کے شہر کراچی کے گلشن اقبال بلاک 7 کے ایک اسکول پر تکفیری دہشت گرد بم پھینک کر فرار ہوگئے ۔
دہشتگرد


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے شہر کراچی کے گلشن اقبال بلاک 7 میں موجود ایک اسکول پر تکفیری دہشت گرد بم پھینک کر فرار ہوگئے ۔ اس  حملہ میں ابھی تک کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 میں موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم افراد نے ایک نجی اسکول دہشت گردانہ حملہ انجام دیتے ہوئے دستی بم پھینک کر فرار ہونے کامیابی حاصل کی ۔

ان حملہ آوروں نے بم پھیکنے کے بعد فرار ہوتے وقت دہشت گردوں کو پھانسی دیئے جانے کے عمل کو فوری رکوانے کے لئے دھمکی آمیز پمفلٹ بھی پھینکے ۔

اس حملے کے وقت اسکول میں بچے موجود نہیں تھے، اس لئے خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬