07 February 2015 - 15:43
News ID: 7779
فونت
جے ایس او طالبات کی ترجمان:
رسا نیوز ایجنسی - جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی ترجمان نے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ارسال کردہ بیان میں کہا: کشمیر کی بے دفاع عوام پر ایںڈین سیکوریٹی کا ظلم و تشدد قابل مذمت ہے ۔
کشمير ھندوستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی ترجمان شجیعہ زہراء علوی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ارسال کردہ بیان میں کہا: یوم یکجہتی کشمیر منا کر ہم کشمیری بھایئوں کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ ہر قدم پر اُن کے ساتھ ہیں ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ کشمیری عوام عرصہ دراز سے بھارتی ظلم و تشدد کا شکار ہے ہم جس کی مذمت کرتے ہیں اور کشمیریوں کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ پاکستان ہر مرحلے پر ان کے ساتھ ہے کہا: یہ ظلم و بربریت قیامت صغریٰ ہے اور اس ظلم پر خاموش رہنے والے خود ظالم ہیں۔


علوی نے مزید کہا: ہمارے مظلوم امام سید الشہداء حضرت حسین(ع) فرماتے ہیں کہ ظلم کے خلاف جتنی دیر سے اُٹھو گے اُتنی ہی زیادہ قربانی دینی پڑے گے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬