رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرگودہا پاکستان میں سنی علما کونسل کے زیر اہتمام میلاد کانفرنس انعقاد کیا جس میں علماء اور مختلف طبقہ سے تعلق رکھنے والی عوام سیکڑوں نے شرکت کی ۔
اس کانفرنس کا تلاوت کلام اللہ المجید سے آغاز کیا گیا اور اس کے شعرائے کرام نے مرسل آعظم (ص) کی شان میں نعتیہ اشعار پڑھے ۔
سنی عالم دین مفتی غلام یٰسین رضوی نے اپنے بیان میں اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ دہشت گردی میں ملوث کسی جماعت یا مدارس سے کوئی رعایت نہ کی جائے کہا: جہاد کے نام پر قتل و غارت کرنیوالوں کیساتھ کوئی مراعات نہ کی جائے۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ سرکار مدینہ(ص) کی تعلیمات امت مسلمہ کیلئے مشعلِ راہ ہیں کہا: پاکستانی معاشرے میں بھائی چارے کی فضا پیدا کرنے کی ضرورت ہے ، جس رواداری کا درس ہمیں ہمارے آقا(ص) نے دیا ہے اس پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم امن قا ئم کر سکتے ہیں ۔
رضوی نے مزید بیان کیا: جب تک ملک سے دہشتگردوں کا صفایا نہیں ہوجاتا ملک میں امن قائم ہونا ناممکن ہے ۔