02 February 2015 - 16:09
News ID: 7760
فونت
جے ایس او طالبات پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی - جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی سرپرست نے تاکید کی: فرزندان ملت تشیع جانوں کے نذرانے پیش کرکے سنت حسینی انجام دے رہے ہیں اور ہم کردار زینبی نبھایئں گے ۔
جے ايس او طالبات پاکستان کي احتجاجي ريلي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جے ایس او طالبات پاکستان کی مرکزی سرپرست سیدہ سدرہ نقوی نے اپنے بیان میں کہا: فرزندان ملت تشیع جانوں کے نذرانے پیش کرکے سنت حسینی انجام دے رہے ہیں اور ہم کردار زینبی نبھایئں گے ۔


انہوں نے گذشتہ روز اتوار کے دن 1 بجے ضلع کونسل فیصل آباد کے سامنے امام بارگاہ کربلا معلی شکار پور میں ہونے والی ظلم و بربریت کے خلاف نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب میں کہا: کتنی ماوں کی گودیں اجڑ رہی ہیں اور کتنی بیٹیاں یتیم ہو رہی ہیں مگر ملت کے فرزند پھر بھی راہ خدا میں اپنی جان قربان کرنے میں خوف زدہ نہیں ہیں ۔


سیدہ نقوی نے شکار پور میں ہونے والے عظیم سانحے پر گہرے دکھ کا اظھار کیا اور کہا: آج فرزندان ملت تشیع حضرت امام حسین کی سنت پر عمل کرتے ہوئے حالت نماز میں اپنی جانون کے نذرانے پیش کر رہے ہیں  تو ہم کردار زینبی ادا کریں گے ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج قائد ملت جعفریہ حجت الاسلام و المسلمین ساجد علی نقوی کے فرما ن پر قوم کی بیٹیاں ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے اپنے گھروں سے نکلی ہیں، ہم دشمن کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم مغلوب نہیں بلکہ غالب قوم ہیں کہا: تم ہمارے مردوں کو نشانہ بناتے ہو آو دیکھو وقت کے یزید کے سامنے کنیزان زینب کبریٰ کھڑی ہیں آج ہمارا احتجاج جناب زینب کبریٰ علیھا السلام کے اس مشن کے ساتھ متمسک ہے جو بعد کربلا دین کی بقا اور مظلوم کی حمایت میں شروع کیا گیا ، ان شھداء حق پہ ہمارا سلام ہو ۔


مرکزی سرپرست جے ایس او طالبات پاکستان نے مزید کہا: ہم مظلومین کے حق میں آواز اٹھانے کے لئے ہمیشہ تیار ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ پروردگار شھداء شکارپور کے ورثاء کو صبر جمیل عطا کرے ۔
 

واضح رہے کہ امام بارگاہ کربلا معلی شکار پور میں ہونے والی ظلم و بربریت کے خلاف نکالی جانے والی احتجاجی ریلی میں شیعہ علماء کونسل ، جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طلبہ و طالبات پاکستان نے بھرپور شرکت کی ، خواتین میں ریلی کی قیادت جے ایس او طالبات پاکستان کی مرکزی سرپرست سیدہ سدرہ نقوی اور ڈویژنل آرگنائزر فیصل آباد شجیعہ زھرا علوی نے کی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬