‫‫کیٹیگری‬ :
31 January 2015 - 13:54
News ID: 7744
فونت
رسا نیوز ایجنسی – 10 ربیع الثانی یوم وفات حضرت معصومہ (س) قم کے موقع پر پورے ایران کی مسجدوں اور امامبارگاہوں میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا ۔
معصومہ قم


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 10 ربیع الثانی یوم وفات حضرت معصومہ (س) قم کے موقع پر پورے ایران کی عوام  نے مسجدوں ، امامبارگاہوں اور امامزادوں کے مقبرے میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا ۔


شھر قم، حضرت معصومہ (س) کے حرم اور مشھد مقدس امام ھشتم حضرت امام علی (ع) کے حرم میں گذشتہ شب ہی سے لاکھوں عقیدتمندوں کا ھجوم ہے ۔


واضح رہے کہ فرزند رسول حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی دخترگرامی اور حضرت امام رضا علیہ السلام کی خواہرمکرمہ جناب فاطمہ معصومہ (س) نے بارہ سو پینتیس سال قبل دس ربیع الثانی کو قم میں وفات پائی ۔ 


جناب فاطمہ معصومہ(س) اپنے برادرگرامی حضرت امام رضا علیہ السلام کے مدینے سے خراسان آنے کے ایک سال بعد ان سے ملنے کی غرض سے مدینے سے خراسان کے لئے نکلیں لیکن ساوہ کے قریب آپ کا قافلہ بنی عباس کے سپاہیوں کے حملہ سے روبرو ہوا اور آپ کے تمام گھرانے والے شھید ہوگئے اور آپ کو بھی ایک روایت کے مطابق زھر دے دیا گیا ۔


آپ علالت کی حالت میں شھر مقدس قم پہونچیں اور سترہ روز تک قیام کے بعد دشمنوں کے ذریعے دئے گئے زہر کے نتیجے میں اس دنیا سے رخصت ہوگئیں ۔ 


 بی بی معصومہ قم کا روضہ آج پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے عظیم زیارتگاہ ہے اور آپ کے وجود کی برکت سے ہی قم میں عالمی سطح کی شاندار دینی درسگاہ ہے جو دنیا کے گوشہ و کنار سے آنےوالے تشنگان علم و معرفت کو سیراب کررہی ہے ۔   
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬