رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ آیت الله احمد جنتی نے اس ھفتہ سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں منعقد ہونے والی نماز جمعہ کے خطبہ میں کہا: ایران کے عوام، امام خمینی کی قیادت میں رونما ہونے والے انقلاب اسلامی کے وفادار ہیں ۔
انہوں نے اس بات پر تنقید کرتے ہوئے کہ جو لوگ ملک کی مشکلات کا حل امریکا سے رابطہ میں جانتے ہیں انہیں خطاب کرتے ہوئے کہا: افسوس بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہماری خورد و ونوش کی اشیاء دشمن فراھم کرتا ہے ، یہ لوگ ممکن ہے بظاھر کچھ کہیں لیکن باطنی طور سے مسائل و مشکلات کے حل کو امریکا سے رابطہ میں پہناں جانتے ہیں ۔
آیت الله جنتی نے ایام اللہ عشرہ فجر اور انقلاب اسلامی ایران کی پیروزی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: ان حالات اور ایام میں جب پوری دنیا دین کے مخالف تھی اور دین و سیاست میں جدائی کی باتیں کہی جارہی تھیں خداوند متعال نے امام خمینی(رہ) کو اپنے مشن کے لئے منتخب کیا ۔
تہران کے امام جمعہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امام خمینی(رہ) کی رسالت انبیاء الھی کی رسالت کے مانند تھی کہا: امام خمینی(رہ) کا مشن خدا کی حاکمیت، اسلامی عدل و انصاف کا قیام ، مستضعفین جھان کی حمایت اور ظلم و زیادتی و تجمل گرائی سے مقابلہ تھا ۔
انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امام خمینی(ره) نے عوام پر بھروسہ کرتے ہوئے انقلاب اسلامی ایران کی پیروزی سے ہمکنار کیا اور کہا: امام خمینی (ره) نے اخلاق اور تواضع کے ذریعہ مادی دنیا سے مقابلہ کیا ، امام خمینی(ره) نے ھرگز دشمن سے مصالحہ نہ کیا ۔
تہران کے خطیب جمعہ نے یہ کہتے ہوئے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کی تقریبات میں عوام کی وسیع پیمانے پر شرکت، ایران کے نظام اور انقلاب سے عوام کی محبت اور وفاداری کا ثبوت ہے کہا: ایران کے عوام کو چاہئے کہ انقلاب کے تمام مراحل خاص طورپر اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے پروگراموں میں بھرپور شرکت کرکے دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں اسلامی انقلاب کی حفاظت کریں ۔
انہوں نے مزید کہا: بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خیمنی(رہ) نے شاہی حکومت کا تختہ الٹ کر ایران میں اسلامی جمہوری حکومت قائم کی ۔
آیت الله جنتی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ یورپ اور شمالی امریکہ کے نوجوانوں کے نام قائد انقلاب اسلامی کا پیغام اسلام کو صحیح طریقے سے متعارف کرانے کے لئے ایک بے مثال اور گرانبہا اقدام ہے کہا: مغرب اور امریکہ کو اسلام کی جانب ان ملکوں کے عوام کے بڑھتے ہوئے رجحان سے وحشت ہے، اسی لئے وہ اسلام کے خلاف پروپگنڈہ کررہے ہیں ۔
تہران کے خطیب جمعہ نے جنوبی لبنان کے مقبوضہ علاقے میں اسرائیلی فوج کے خلاف حزب اللہ کی کاروائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا : حزب اللہ کے جوانوں نے اپنے شہداء کے خون کا انتقام لینے کے ساتھ ہی یہ بھی ثابت کردیا کہ وہ صیہونی حکومت کی بربریت کے سامنے خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔