29 January 2015 - 18:42
News ID: 7743
فونت
صہیونی میڈیا نے خبر دی :
رسا نیوز ایجنسی ـ صہیونی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن نے حزب اللہ لبنان کے آپریشن کو ایک خطرناک آپریشن جانا ہے ۔
حزب اللہ لبنان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن نے حزب اللہ لبنان کے آپریشن کو خطرناک جانا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ مزید اعلان کیا ہے کہ اس کی وجہ سے جنگ کی ضرورت نہیں ہے ۔

حزب اللہ لبنان نے سلامتی مزاحمت کی طرف سے مقبوضہ فلسطین کے سرحدی علاقہ میں صہیونی حکومت کے فوجی قافلہ پر پیچیدہ آپریشن کیا ہے جس میں 17 صہیونی فوجی کے ہلاک اور دسیوں زخمی ہو گئے ہیں اس آپریشن میں صہیونی حکومت کے فوج کی 9 گاڑیاں پوری طرح سے نابود ہو گئی ہے ۔

حزب الله لبنان نے اپنے اس بیانیہ نمبر ایک میں اس آپریشن جس میں صہیونی حکومت کے فوجی ھلاک ہوئے ہیں اس کی ذمہ داری اپنے ذمہ لیا ہے ۔

مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ " شہدای قنطیرہ بریگریڈ " نے صبح 11 بج کر 30 منٹ پر صہیونی حکومت کے فوجی کے قافلہ کو اپنا نشانہ بنایا ۔

صہیونی میڈیہ نے رپورٹ دی ہے کہ اس حملہ میں ان کے 6 لوگ زخمی ہوئے ہیں جن کو ہسپتال بھیج دیا ہے جس میں چار لوگوں کی حالت بہت نازک بیان کیا ہے اور پانچ لوگوں کی حالت بھی خطرہ میں ہے ۔

صہیونی اخبار یدیعوت نے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ لبنان کے مجاہدین گھات لگائے ہوئے تھے اور ایک اسرائیلی فوجی گاڑی کو اپنا نشانہ بنایا اور جس کی وجہ سے ایک راکٹ کے ذریعہ گاڑی پر حملہ کیا ۔ صہیونی میڈیہ نے رپورٹ دی ہے کہ اس حملہ میں زخمی فوجیوں کو حادثہ کی جگہ سے منتقل کیا جا رہا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬