رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جے ایس او طالبات پاکستان کی مرکزی سرپرست سیدہ سدرہ نقوی نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کہا : ہم کشمیر میں ہونے والی بھارتی ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہیں اور کشمیر پہ بھارتی تسلط کو ناجائز سمجھتے ہیں ۔
انہوں نے بیان کیا : کشمیریوں کو حق خودارادیت کے تحت مکمل آزادی کا حق ہے جو کے بھارت نے عرصہ دراز سے سلب کر رکھا ہے ۔
جے ایس او طالبات پاکستان کی مرکزی سرپرست نے کہا : جے ایس او طالبات پاکستان ہر مظلوم کے حق میں آواز اٹھائے گی چاہے اسکا تعلق دنیا کے کسی بھی خطے سے ہو جبکہ کشمیر تو پاکستان کی شہ رگ ہے ۔
سیدہ سدرہ نقوی نے کہا : یوم یکجہتی کشمیر مظلوم سے یکجہتی اور ظالم کی مذمت کا دن ہے۔ اور ملت جعفریہ کو واقعہ کربلا نے ظلم اور ظالم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت کا درس عظیم دیا ہے۔
ہم اقوام متحدہ سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ جس مقصد کے لئے اقوام متحدہ کی بنیادیں رکھی گیئں اسکی جانب توجہ کریں اور اپنا صحیح کردار ادا کرے۔