13 February 2015 - 16:17
News ID: 7795
فونت
ایک بار پھر تکفیری دہشت گردوں نے ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ پاکستان پشاور کے حیات آباد علاقے کے فیز پانچ کے امامیہ مسجد میں آج نماز جمعہ کے دوران تکفیری دہشت گردوں کے ذریعہ خودکش اور ہینڈ گرنیڈ بم دھماکوں کے سے حمالہ کیا گیا ۔
پشاور اماميہ مسجد حيات آباد


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پشاور کے حیات آباد کے حیات آباد علاقے کے فیز پانچ کے امامیہ مسجد میں آج نماز جمعہ کے دوران تکفیری دہشت گردوں کے ذریعہ خودکش اور ہینڈ گرنیڈ بم دھماکوں کے سے حمالہ کیا گیا ۔

اس رپورٹ کے مطابق نماز جمعہ کے درمیان اس حملہ کے نتیجے میں 80 سے بھی زیادہ نمازی شہید و زخمی ہو گئے ہیں جن کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔

پشاور کے علاقے حیات آباد میں واقع امامیہ مسجد میں نماز جمعہ ادا کی جا رہی تھی کہ دہشتگردوں نے حملہ کر دیا، ان دہشت گردوں نے پہلے ہینڈ گرنیڈ پھینکے تا کہ وہاں کی موجود سیکورٹی حلقہ ٹوڑ دی جائے اور اس حلقہ کے ٹوٹتے ہی ان لوگوں نے  فائرنگ شروع کر دی ۔

عینی شاہد کے مطابق جب نمازیوں نے 6 دہشت گردوں کی فائیرینگ کی حالت میں پکڑنے کی کوشش کی تو اسی اثنا میں ایک شخص نے وہاں خودکش حملہ کرنے کے لئے مسجد میں گھس گیا اور خود کو دھماکہ سے اڑا دیا۔

موصولہ رپوٹ کے مطابق اس دردناک حادثہ میں اب تک 19 نمازی شہید جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، زخمی ہونے والے افراد کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا ہے، ایک خودکش بمبار سکیورٹی پر مامور شخص کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬