‫‫کیٹیگری‬ :
17 February 2015 - 20:54
News ID: 7817
فونت
آیت ‌الله علوی گرگانی نے رسا نیوز ایجنسی سے خصوصی گفت و گو میں :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹروں سے اختصاصی گفت و گو میں اس بیان کے ساتھ کہ سب لوگوں کو جاننا چاہیئے کہ اگر علماء اتحاد کی طرف دعوت کر رہے ہیں اس کا معنی یہ نہیں ہے کہ مذہبی حدود ختم کر دی گئی ہے بیان کیا : قائد انقلاب اسلامی نے جس اتحاد کی طرف اشارہ و تاکید کرتے ہیں وہ پوری طرح سے مطلوب ہے کیونکہ اس سے ملک میں استحکام و اطمینان قائم ہوتی ہے ۔
آيت ‌الله علوي گرگاني


حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت ‌الله سید محمد علی علوی گرگانی نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے خصوصی گفت و گو میں عالم اسلام میں اتحاد کی حفاظت کی ضرورت کی تاکید کے ساتھ ساتھ ہر طرح کی تفرقہ آمیزی اقدام سے پرہیز کرنے پر زور دیا ہے بیان کیا : جاھل انسان افراط و تفریط کی طرف جاتے ہیں اور عوام کو اس مسئلہ سے با خبر کرنے کی ضرورت ہے تا کہ وہ لوگ ان کے دھوکہ میں نہ آ جائیں ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ بہترین کام اعتدال پسندی ہے بیان کیا : دین کی ترویج و اشاعت میں احتیاط سے کام لینا چاہیئے اور دوسرے افراد کے دین کے سلسلہ میں بد بین نہیں ہونا چاہیئے کیونکہ آئمہ معصومیں علیہم السلام اپنے زمانہ میں اچھے اور مکمل اسلامی رویہ لوگوں کے ساتھ رکھتے تھے اور اسی اچھے اخلاق کے ذریعہ دین کی تبلیغ کرتے تھے ۔

حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے اس تاکید کے ساتھ کہ خداوند عالم قرآن کریم میں لوگوں سے منطق و دلیل کی طرف دعوت دی ہیں اظہار کیا : وہ معاشرے جو آلودہ نہ ہو اور اس میں افراط و تفریط نہ پایا جاتا ہو وہ معاشرہ مکمل طور سے ایک منطقی و استدلالی معاشرہ میں تبدیل ہو جائے گا ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے بیان کیا : اگر علماء دین عوام کو اتحاد کی طرف دعوت کرتے ہیں وہ اس لئے ہے کہ سب مل کر سماج کو پر امن رویہ کی طرف ہدایت کریں اور اگر اس رویہ کے ساتھ پر امن علمی بحث بھی انجام پائے تو کوئی مشکل نہیں ہے ۔

انہوں نے اس تاکید کے ساتھ کہ دوسروں کے عقیدہ کے سلسلہ میں سخت زبانی اور گالی دینا اسلامی و علمی روح کے ساتھ مطابقت نہں کرتا ہے وضاحت کی : یہ رویہ دین مبین اسلام میں کوئی مقام نہیں رکھتا ہے اور کوئی جان بوجھ کر دین میں اس بدعت کو ایجاد کرے تو اس کو معاشرے سے نکال دینے کی ضرورت ہے ۔

حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے اس اشارہ کے ساتھ کہ دین مبین اسلام ہمیشہ حق کی طرف دعوت کرتا ہے وضاحت کی : سب لوگوں کو جاننا چاہیئے کہ اگر علماء اتحاد کی طرف دعوت دیتے ہیں تو اس کا یہ معنی نہیں ہے کہ مذہبی حدود ختم کر دی جائے ، بلکہ ہر مذہب اپنے عقیدہ پر مبنی ہے اور یہ اتحاد ایک دوسرے کے ساتھ سالم زندگی بسر کرنے کی نشانی ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اپنی گفت و گو کے اختمام میں بیان کیا : قائد انقلاب اسلامی نے جس اتحاد کی طرف اشارہ و تاکید کرتے ہیں وہ پوری طرح سے مطلوب ہے کیونکہ اس سے ملک میں استحکام و اطمینان قائم ہوتی ہے میڈیہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ لوگوں کو اس اہم امر کے سلسلہ میں با خبر کرے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬