22 February 2015 - 23:25
News ID: 7836
فونت
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر نے ۲۰ فروری بروز جمعۃالمبارک ڈویژنل آرگنائزر سرگودھا خواہر سیرت بتول کے ہمراہ سرگودھا کے مختلف یونٹس کا دورہ کیا ۔
جعفريہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات  پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی  نے 20 فروری بروز جمعۃالمبارک  ڈویژنل آرگنائزر سرگودھا خواہر سیرت بتول کے ہمراہ سرگودھا  کے مختلف یونٹس کا دورہ کیا ۔

انہوں نے سرگودھا  کے علاقہ گوجرانوالہ ، لوک دا شیخ اوربستی حسین شاہ میں منعقد حجاب آگاہی سمینارز اور تنظیمی نشستوں میں شرکت کی اور خطاب کیا ۔
اس سمینارز میں جے ایس او طالبات سرگودھا ڈویژن نے ان کا بھر پور خیر مقدم کیا ، سیدہ سدرہ نقوی نے اپنے خطابات میں حجاب آگاہی کے حوالے سے گفتگو کی اور تنظیم کو فعال بنانے کی ہدایات دی ۔

خواہر سیدہ سدرہ نقوی نے کہا : جس طرح مولا حسینؑ فتنہ یزیدیت کی شروعات میں اپنے سفیروں کو مختلف شہروں میں بھیجا تا کہ مشکل دور میں شیعوں کو ان کے فرائض بتائیں اور ان کو تیار کریں اسی طرح دور حاضر میں جب حسینیوں پر پاکستان کی زمین تنگ کی جا رہی ہے تو فرزند حسینؑ سید ساجد علی نقوی نے اپنے نمائندے شیعہ علماء کونسل ، جعفریہ یوتھ اور جے ایس او پاکستان کو شیعوں کی ڈھارس اور دادرسی کے لئے تیار کیا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : آج میں جے ایس او پاکستان طالبات کی مرکزی آگنائزر آپ کے پاس فرزند زھرا ﴿س﴾ سید ساجد علی نقوی کی سفیر بن کر حاضر ہوئی ہوں میں آپ کو قائد محترم کا یہ پیغام دیتی ہوں کہ ملت کے مشکل وقت میں آپ خواہران ملت اپنا قلمی جہاد شروع کریں تعلیمی میدان میں ترقی کریں تربیتی پروگرا م منعقد کریں جس سے مذہب حقہ معاشرے میں اپنی علمی و عملی کاوشوں کی وجہ سے پہچایا جائے۔

انہوں نے کہا : قائد محبوب کا پیغام ہے کہ ہمیں کردار کی جنگ لڑنی ہے ہمیں علم و عمل میں ترقی کرنی ہے حجاب آگاہی مہم اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔

خواہر سیدہ سدرہ نقوی نے خواہران کے ساتھ تنظیمی نشستیں بھی رکھی جس میں انکی تنظیمی رہنمائی کی اور انھوں نے خواہر فرحت بتول کو ڈسٹرکٹ آرگنائزر نامزد کر دیا۔ ڈویژنل آرگنائزرسیرت بتول اور ڈسٹرکٹ آرگنائزر فرحت بتول اپنی بھرپور معاونت کا یقین دلایا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬