رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مشہور و معروف شیعہ عالم دین اور شیعہ موومنٹ پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام سید غلام رضا نقوی کو گذشتہ شب پنجاب پولیس نے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
اس رپورٹ کے مطابق سید غلام رضا نقوی کو ان کے گھر سے گرفتار کر لیا، اور ابھی تک ان کے سلسلہ میں کوئی خاص خبر موصل نہیں ہوئی ہے ۔
شیعہ موومنٹ پاکستان تنظیم ذرائع نے گرفتاری کو بلاجواز قرار دیا ہے اور تاکید کرتے ہوئے بیان کیا ہے : حجت الاسلام غلام رضا نقوی کے خلاف کسی بھی پولیس اسٹیشن میں کسی قسم کی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے ۔
حالانکہ یہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کو کھلی آزادی ملی ہوئی ہے اور ان دہشت گردوں پر جرم ثابت ہونے کے بوجود آزادانہ گھوم رہے ہیں اور ان کو حکومت کی پشت پناہی حاصل ہے ۔
پولیس کے مطابق غلام رضا نقوی اور ان کے پانچ محافظوں کو ٹھوکر نیاز بیگ لاہور سے فورتھ شیڈول کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ، ایس پی صدر زاہد نواز مروت کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ غلام رضا نقوی کچھ دن پہلے ہی رہائی حاصل کی ہے اور ان کو پھر دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے اور گرفتاری کی وجہ ابھی تک بیان نہیں کی گئی ہے ۔