08 March 2015 - 21:44
News ID: 7884
فونت
وفا عباس :
رسا نیوز ایجنسی ـ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی یاد میں جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے منعقد پروگرام میں مرکزی صدر جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے خطاب کرتے ہوئے کہا : 7 مارچ 1995 ء کو ہم سے جدا ہونے والے ڈاکٹر محمد علی نقوی قوم کے عزیز بیٹے تھے جن کی کمی آج تک پوری نہ ہو سکی۔
وفا عباس


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی یاد میں جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے منعقد پروگرام میں مرکزی صدر جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن وفا عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا : 7 مارچ 1995 ء کو ہم سے جدا ہونے والے ڈاکٹر محمد علی نقوی قوم کے عزیز بیٹے تھے جن کی کمی آج تک پوری نہ ہو سکی۔

انہوں نے بیان کیا : شہید قائد ملت جعفریہ حجت الاسلام سیّد ساجد علی نقوی کے باوفا ساتھی تھے جب تک زندہ رہے نوجوانوں کو توڑنے کی سازشوں کو ناکام کرتے رہے۔ اپنی زندگی انہوں نے ملت کے لیے وقف کر دی تھی وہ ملت کے ہوشیار سپاہی تھے۔

جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : چھوٹی چھوٹی بات پہ قائد ملت جعفریہ سے رہنمائی لینا آپ فرض اولین سمجھتے تھے۔ رہتی دنیا تک ان کو یاد رکھا جائے گا۔

وفا عباس  نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آج ان کی روح کے ساتھ تجدید عہد وفا کرتی ہے کہ ان کے مشن کو جاری و ساری رکھے گی جوانوں کے اندر ان کے نظریات و افکار کو پروان چڑھانے میں اپنا کردار ادا کرے گی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬