رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے چیئرمین سینٹ کے معاملے پر سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا : ملکی مسائل کے حل کے لئے ضروری ہے کہ تمام طبقات سے باہمی مشاورت سے فیصلے کئے جائیں۔
اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ نے بیان کیا : ملک کا مستقبل اور ترقی مضبوط جمہوریت اور جمہوری نظام کے استحکام سے ہی ممکن ہے۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک کے دیگر مسائل کے حل کے لئے بھی اتفاق رائے قائم کیا جائے اور تمام طبقات کو اعتماد میں لیا جائے۔
حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : ماضی میں من مانے فیصلوں کو مسلط کرنے کے باعث آج ملک گوناگوں مسائل کا شکار رہا ہے اس لئے اب ماضی کی غلطیوں اور کوتاہیوں کے خاتمے کے لئے تمام معاملات میں باہمی مشاورت سے فیصلے کئے جائیں۔