14 March 2015 - 14:46
News ID: 7909
فونت
رسا نیوز ایجنسی - جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے لیہ میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی یاد میں پروگرام کا انعقاد کیا ۔
وفا عباس



رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اھتمام لیہ میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی یاد میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام ، شخصیتوں اور اس آرگنائزیشن کے اراکین و منصبداروں نے شرکت کی ۔


جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر وفا عباس نے اس پروگرام میں تقریر کے دوران کہا: 7 مارچ 1995 ء کو ہم سے جدا ہونے والے ڈاکٹر محمد علی نقوی قوم کے عزیز بیٹے تھے جن کی کمی آج تک پوری نہ ہو سکے ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ وہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سیّد ساجد علی نقوی کے باوفا ساتھی تھے، جب تک زندہ رہے نوجوانوں کو توڑنے کی سازشوں کو ناکام کرتے رہے کہا: انہوں نے اپنی زندگی ملت کے لیے وقف کردی تھی، وہ ملت کے ہوشیار سپاہی تھے، چھوٹی چھوٹی بات پہ قائد ملت جعفریہ سے رہنمائی لینا اپنا اولین فرضیہ سمجھتے تھے، رہتی دنیا تک ان کو یاد رکھا جائے گا ۔


وفا عباس نے مزید کہا: جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آج ان کی روح کے ساتھ تجدید عہد وفا کرتی ہے کہ ان کے مشن کو جاری و ساری رکھے گی نیز جوانوں کے اندر ان کے نظریات و افکار کو پروان چڑھانے میں اپنا کردار ادا کرے گی ان کی طرح قائد ملت جعفریہ کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑے گی ۔


واضح رہے کہ ان کے علاوہ نامزد مرکزی فنانس سکریٹری یونس عسکری، ڈویژنل نائب صدر بلال، ڈسٹرکٹ آرگنائزر نظام خان، جنرل سیکرٹری شہباز اچلانا، شیعہ علماء کونسل کے ضلعی صدر سیّد نیّر کاظمی، تحصیل صدر ذوالفقار اولکھ اور دیگر علماء اکرام نے بھی خطاب کیا ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬