09 March 2015 - 16:52
News ID: 7895
فونت
رسا نیوز ایجنسی – نجف اشرف عراق کے علماء میں سے آیت الله شیخ محمد مهدی الخالصی نے حرم امام علی(ع) میں امریکی سفیر کی آمد کے اعتراض میں اپنا دفتر نامعلوم مدت کے لئے بند کردیا ۔
آيت الله مهدي الخالصي و مقتدي صدر


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف عراق کے علماء کرام میں سے آیت الله شیخ محمد مهدی الخالصی نے آج سموار کے دن حرم حضرت امام علی(ع) میں امریکی سفیر کی آمد کے اعتراض میں اپنا دفتر نامعلوم مدت کے لئے بند کردیا نیز کاظمین میں موجود اس مرجع تقلید کے دفتر نے بھی امریکی سفیر کو حرم امام علی(ع) جانے پر شدید اعتراض کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر اعتراضات کرنے کی درخواست کی ہے ۔ 


نجف اشرف میں موجود آیت الله شیخ محمد مهدی الخالصی نے بیانیہ دیتے ہوئے کہا: یہ دفتر سامراجی حکومت کے سفیر کی جانب حرم فاتح خیبر امیرالمومنین امام علی (ع) کی توھین کئے جانے پر بند کیا جاتا ہے ۔


اس دفتر نے کہا: اس سفیرکا ملک پوری دنیا میں دھشت گردی کا حامی اور اسلام کے دشمن صھیونیوں و نیز دھشت گرد داعش کا اتحادی ہے ۔


کاظمین میں موجود اس عالم دین کے دفتر نے بھی اپنے بیانیہ میں لکھا: تمام دینی و شھری ، عالمی و علاقائی کمیٹیاں امریکی سفیر کے اس عمل پر شدید عکس العمل کا اظھار کریں ۔


دوسری جانب صدر گروپ کے رہنما مقتدی صدر نے ایک تقریر کے دوران عراق میں امریکی سفیر اسٹیورٹ جونز کے نجف اشرف کے دورے اور امام علی علیہ السلام کے روضہ اقدس میں داخلے کی مذمت کرتے ہوئے شدید ردعمل کا اظھار کیا ہے ۔ 


انہوں نے نجف اشرف میں امام علی علیہ السلام کے روضہ مبارک میں امریکی سفیر کی آمد کی مذمت میں دسیوں لاکھ دستخط پر مشتمل ایک طومار اکٹھا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے صوبہ نجف اشرف میں تین روزہ عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔


مقتدی صدر نے کہا : نجف اشرف میں متعلقہ حکام اور حکومتی اداروں کو امریکی سفیر کے اس اقدام کی مذمت کرنی چاہئے اور اسٹیورٹ جونز کے امام علی علیہ السلام کے روضہ مبارک میں داخل ہونے پر معافی مانگنی چاہئے۔


انھوں نے کہا : حیرت کی بات ہے کہ جو لوگ خود کو جہادی کہتے ہیں انھوں نے اس کی مذمت نہیں کی ہے میں ان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ امریکی سفیر کے اس اقدام کی مذمت میں دسیوں لاکھ دستخطوں والا ایک طومار تیار کریں۔


مقتدی صدر نے دہشت گرد پرست ملک کے سفیر کا یہ سفر بہت سے پیغامات کا حامل ہے بتایا اور کہا: امریکی سفیر اپنے اس دورے سے ایک یہ پیغام دینا چـاہتا ہے کہ امریکہ اور شیعوں کے درمیان تعلقات اچھے ہیں جوسفید جھوٹ ہے۔


انہوں نے امریکا کو شیعہ مسلمانوں کا سب سے بڑا دشمن ہے بتاتے ہوئے یہ بات پر زور دے کر کہی: سب کو یہ بات جان لینی چاہئے کہ امریکی سفیر اور امریکا ہی عراقی عوام کی تمام مشکلات و مسائل، تباہی و بربادی اور عراق میں جاری دہشت گردی کا ذمہ دار ہے۔


واضح رہے کہ امریکی سفیر نے بدھ کے روز اپنے نجف اشرف کے دورے میں امام علی علیہ السلام کے روضہ مبارک کا معاینہ بھی کیا۔


عراق میں امریکی سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ 2003 کے بعد سے یہ پہلی بار ہے جب ایک امریکی عہدیدار امام علی علیہ السلام کے روضے میں گئے ہیں ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬