‫‫کیٹیگری‬ :
08 March 2015 - 23:35
News ID: 7886
فونت
رسا نیوز ایجنسی کے مینیجینگ ڈائریکٹر :
رسا نیوز ایجنسی ـ رسا نیوز ایجنسی کے مینیجینگ ڈائریکٹر نے کرمان شاہ کے امام جمعہ اور ولی فقیہ کے نمائندہ سے ملاقات کی اور بیان کیا : اس حکومت اسلامی کے دشمنوں کی طرف سے حوزات علمیہ و دین کے خلاف ہو رہی سازش سے غفلت نہیں کرنا چاہیئے ۔
آيت الله علما  و حجت الاسلام محمد مهدي محققي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق رسا نیوز ایجنسی کے مینیجینگ ڈائریکٹر حجت الاسلام محمد مهدی محققی نے کرمانشاہ کے امام جمعہ اور ولی فقیہ کے نمائندہ آیت الله علما سے کرمان شاہ میں ملاقات میں اس بیان کے ساتھ کہ اس حکومت اسلامی کے دشمنوں نے ان چند برسوں سے اسلامی جمہوریہ ایران کو نقصان پہوچانے کے لئے بہت بڑی سرمایہ کاری کر رہے ہیں بیان کیا : دشمنوں کا ایک اہم مقصد یہ ہے کہ حوزات علمیہ کو سیکولر حوزات علمیہ کی طرف لے جایا جائے اس طرح کہ حوزات علمیہ و دین کے بزرگ اس کی پالیسی و نظام میں مداخلت نہ کر سکیں ۔

انہوں نے اس تاکید کے ساتھ کہ حوزہ علمیہ کے طلاب و افاضل کو چاہئے کہ وہ دشمنوں کی سازش سے ذرہ برابر بھی غفلت نہ کریں اظہار کیا : قسم کھائے ہوئے دشمن اس کوشش میں ہیں کہ جس طرح بھی ہو اور ہر امکانی راہ سے اسلامی جمہوریہ اسلامی کو نقصان پہوچائیں ، اس لئے ہم لوگوں کو بھی چاہیئے کہ کسی بھی میدان میں عالمی سامراج کی سازش سے غفلت نہ کریں ۔

حجت الاسلام محققی نے اپنی گفت و گو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے رسا نیوز ایجنسی کی فعالیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : رسا نیوز ایجنسی ایک دینی و حوزوی میڈیہ ہے کہ جو بعض طالب علموں کی خود رو جذبہ سے شروع ہوئی ہے اور ان ہی کے ذریعہ ادارہ بھی کیا جاتا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے مینیجینگ ڈائریکٹر نے وضاحت کی : اس تخصص میڈیہ میں تمام فعال طالب علم انقلاب اسلامی و حکومت اسلامی کے سلسلہ میں اپنی ذمہ داری کومد نظر رکھتے ہوئے اپنی مہارت کے مطابق اس میڈیہ کے تخصصی بخش کے امور کو انجام دیتے ہیں ۔

انہوں نے اس ملک کے مغربی علاقہ میں فعالیت کر رہی رسا نیوز ایجنسی کی آفس کے سلسلہ میں اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی : خوشی کی بات ہے اس ملک کے مغربی صوبے میں رسا نیوز ایجنسی کی صحیح و بہترین منصوبہ بندی نے اس صوبہ کے حوزات علمیہ و علماء کے اخبار کو منتقل کرنے میں کامیابی حاصل کر سکی ہے ۔

حجت الاسلام محققی نے بیان کیا : کرمان شاہ صوبے میں خبری ظرفیت بہت زیادہ ہے اور اس سلسلہ میں زیادہ سے زیادہ کوشش کرنی چاہیئے تا کہ اس اہم خبر کو لوگوں تک پہوچایا جائے ۔

انہوں نے بیان کیا : امید کرتا ہوں اس صوبہ کے ذمہ داران خاص کر اس صوبہ کے نمائندہ ولی فقیہ ، ثقافتی اسلامی ادارہ کے سربراہ اور رسا نیوز ایجنسی کی صوبائی آفس سے مرتبط تمام تنظیمات کی حمایت و تعاون ملک کی مغربی صوبہ میں اس دینی میڈیہ کی فعالیت میں زیادہ سے زیادہ مضبوطی کا سبب ہوگا ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬