‫‫کیٹیگری‬ :
03 March 2015 - 23:52
News ID: 7870
فونت
آیت الله مکارم شیرازی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے حضرت فاطمہ زہرا (س) کی مقام و منزلت کو غیر قابل بیان جانا ہے اور ایام فاطمیہ کی عزاداری میں ہر طرح کے اختلاف سے پرہیز کی ضرورت کی تاکید کی ہے ۔
آيت الله مکارم شيرازي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی مرجع تقلید نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں منعقدہ اپنے فقہ کے درس خارج میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے ان ایام کی مناسبت سے عزاداری کی تاکید کرتے ہوئے وضاحت کی : حضرت فاطمہ زہرا (س) کی مقام و منزلت اس سے کہیں زیادہ ہے کہ انسان اس کو بیان کرنے کی کوشش کرے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اس تاکید کے ساتھ کہ مشکلات کو حل کرنے کے لئے حضرت فاطمہ زهرا (س) کے دامن سے متمسک چاہیئے وضاحت کی : بہت بڑی و سخت مشکلات میں مبتلی ہونے پر ، چاہے وہ مشکلات باہری دشمنوں کی طرف سے ہو یا داخلی منافقین کی طرف سے یا اور بھی دوسرے مشکلات سب سے نجات کے لئے حضرت کے دامن سے متمسک ہو جائیں اور ان بزرگ و با عظمت بیوی سے مدد طلب کریں ۔ 

مرجع تقلید نے بیان کیا : حضرت فاطمه زهرا (س) شیعوں سے بہت محبت کرتی ہیں ، امید کرتا ہوں کہ ان توسلات کی برکت سے عالم اسلام اور اہل بیت (ع) کی پیروی کرنے والوں کے تمام مشکلات حل ہو جائیں ۔

انہوں نے اس تاکید کے ساتھ  حضرت فاطمه زهرا (س) کی عزاداری میں ہوشیاری و خاص خیال کرنے کی ضرورت اور ہر طرح کی اختلافی اقدام سے پرہیز کی ضرورت جانا ہے اور بیان کیا :  اس ایام میں ممکن ہے بعض لوگ اختلاف پھیلانے کے لئے نعرہ لگائیں یا ایسے مطالب و مسائل کو پیش کریں کہ شیعہ اور اہل سنت بھائی کے درمیان اختلاف پیدا ہو اور اہل بیت (ع) کے دشمن کو بہانہ مل جائے اور اہل بیت (ع) کے ماننے والوں کا جان خطرہ میں پڑ جائے ۔ 


 حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : ہوشیار رہیں ، نصیحت کریں ، تمام حالات و شرائط کا خیال رکھیں اور اپنی ذمہ داری کی طرف توجہ کریں ؛ انشاء اللہ اختلاف پھیلانے کے مسائل پیش نہ آئیں لیکن جتنا بھی آپ لوگ چاہیں آن حضرت کی فضائل و عزاداری کو بیان کریں اور اس کو اہمیت دیں ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اس اشارہ کے ساتھ کہ «زهرا برترین بانوی جهان» کتاب کی تالیف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : میں نے اس کتاب میں اہل سنت کی کتابوں سے حضرت زہرا (س) کے فضائل میں چالیس روایت بیان کیا ہے وہ تمام فضائل ہم لوگ جو حضرت فاطمه زهرا (س) کے سلسلہ میں بیان کرتے ہیں تقریب سب اہل سنت کی کتاب میں بھی پائی جاتی ہے ۔ آن حضرت کے فضائل اس قدر زیادہ ہیں کہ جو کچھ ہم لوگ کہتے ہیں وہ لوگ بھی آن حضرت کے سلسلہ میں یہ تمام باتیں بیان کرتے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬