05 March 2015 - 15:13
News ID: 7875
فونت
امیر عبد اللہیان:
رسا نیوز ایجنسی - اسلامی جمھوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے یمن میں ایران کے سفارتکار کی رہائی کی اطلاع دیتے ہوئے اسے ایران کے لئے ایک سیاسی اور سکیورٹی کامیابی شمار کیا ۔
امير عبد اللہيان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ امیر عبد اللہیان نے یمن میں ایرانی سفارتکار نور احمد نیک بخت کے تہران پہنچنے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا: یمن میں نور احمد نیک بخت کے اغوا کے بعد وزارت خارجہ نے وزیر خارجہ کے حکم سے ایک اسپیشل کمیٹی بنائی تھی جس میں ملک کے متعدد شعبے شامل تھے۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ایران کی "انٹلجنس منسٹری" کی ایک اسپیشل ٹیم نے یمن کے ایک اہم علاقے میں نہایت پیچیدہ اور دشوار آپریشن کرکے سفارتکار نور احمد نیک بخت کو ڈھونڈ نکالا اور انہیں دہشتگردوں کے چنگل سے رہائی دلائی کہا: ہم رہبرانقلاب اسلامی، صدر مملکت اور ملت ایران خصوصا ان گمنام امام زمانہ فوجیوں کو اس کامیابی کی مبارک باد پیش کرتے ہیں جنہوں نے یہ مسرت آمیز لحمے خلق کرنے میں انتھک محنت کی ہے-


امیر عبد اللہیان نے مزید کہا: ہم خدا کا شکر کرتے ہیں کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت کے دنوں میں اس بات کے شاہد ہیں کہ " انٹلیجنس منسٹری" کے گم نام جیالوں نے ایران کو ایک اور سیاسی اور سکیوریٹی کامیابی کاتحفہ دیا ہے-


ایرانی سفارتکار نور احمد نو بخت نے آج تہران پہنچ کر اپنی رہائی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا : میں صنعا میں اپنی سفارتی فرائض کی انجام دہی کے لئے گھر سے نکل کر سفارت خانے جارہا تھا کہ راستے میں مجھے اغوا کرلیا گیا
انہوں نے انٹلجینس منسٹری اور وزارت خارجہ کی جانب سے اپنی رہائی کے لئے کی جانے والی کوششوں کی قدر دانی کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی حضرت ایت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور ایرانی وزیرخارجہ کا بھی خصوصی طور شکریہ ادا کیا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬