‫‫کیٹیگری‬ :
02 March 2015 - 16:27
News ID: 7865
فونت
آیت الله مکارم شیرازی نے میجر جنرل رحیم صفوی سے ملاقات میں؛
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے میجر جنرل رحیم صفوی سے ملاقات میں تاکید کی : جیسا کہ رھبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ مذاکرات کا سلسلہ قائم رہے مگر اس پر تکیہ نہ کیا جائے لھذا خدا پر توکل اور مناسب پروگرام کے ذریعہ ملک کو مشکلات سے باہر نکالا جائے ۔
آيت الله مکارم شيرازي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے میجر جنرل رحیم صفوی اور دیگر اہلکاروں سے ملاقات میں ملک کی موجودہ اقتصادی مشکلات کے حل کی جانب توجہ اہم جانا اور کہا: اگر انسان مشکل کو سمجھ لے اور اس کی تشخیص دے تو اس کا حل بھی ڈھونڈھے جو خود ایک پیروزی شمار کی جاتی ہے ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ حکومت مالی مشکلات و محدودیتوں سے روبرو ہے کہا: ہم ایک طرف تو پابندیوں سے روبرو ہیں اور دوسری جانب پٹرول کی قیمت قابل توجہ مقدار میں نیچے آگئی ہے ، ہم معتقد ہیں کہ کوئی بھی ایسی مشکل نہیں جس کا حل موجود نہ ہو، ضرورری ہے کہ اس سلسلہ میں بیٹھیں اور اس کا راستہ نکالیں ۔


اس مرجع تقلید نے اپنے بیان کے دوسرے حصہ میں علاقہ کے مسائل اور تکفیروں کی فتنہ پروری کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اگر دینی مرجعیت کی ہوشیاری نہ ہوتی اور اسلامی جمھوریہ ایران کی بے دریغ مدد نہ ہوتی تو دھشت گرد گروہ داعش کے مقابل آج نہ معلوم عراق کا کیا حال ہوتا ، مگر مرجعیت کے فتوے اور اسلامی جمھوریہ ایران کی مدد نے تاریخ کا ورق بدل دیا اور عراق کو نجات دلایا ۔  


حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے شام کے سلسلہ میں بھی کہا: شام میں بھی دشمن نے بہت بڑی سرمایہ گزاری کی مگر انہیں کامیابی نہ مل سکی ، امید ہے کہ اس راستہ میں شامی عوام اور حکومت کامیاب و کامران رہے گی اور تکفیری دھشت گردوں کی ایجاد کردہ مشکلات کو حل کرسکے ۔  


انہوں نے یاد دہانی کی: ہمارا امتیاز و ہماری خصوصیت یہ ہے کہ ہمیں اپنے اعمال و اپنی سرگرمیوں پر اعتقاد و بھروسہ ہے ، مگر مغربی طاقتوں کو اپنے کام پر ایمان و اخلاص و بھروسہ نہیں ہے اور وہ فداکاری سے بے گانہ ہیں مگر ہم اخری حد تک فداکاری دکھانا جانتے ہیں ۔ 


حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے تاکید کی : جیسا کہ رھبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ مذاکرات کا سلسلہ قائم رہے مگر اس پر تکیہ نہ کیا جائے لھذا خدا پر توکل اور مناسب پروگرام کے ذریعہ ملک کو مشکلات سے باہر نکالا جائے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬