‫‫کیٹیگری‬ :
28 February 2015 - 16:08
News ID: 7856
فونت
حجت‌ الاسلام والمسلمین صدیقی:
رسا نیوز ایجنسی – ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ نے کہا: عالمی قوانین کے تحت مغربی طاقتوں کو ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمين کاظم صديقي حجت الاسلام والمسلمين کاظم صديقي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ حجت‌ الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں جو سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں منعقد ہوا، مغربی طاقتوں کو ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت سے پرھیز کی تاکید کی  ۔
 

انہوں نے علمائے قم کے مجمع میں ایرانی صدر جمھوریہ حجت‌ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی کی تقریر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ہم تحقیر ، دھمکیاں اور پابندیوں کو ھرگز قبول نہیں کریں گے کہا کہ مذاکرات اپنے آخری مرحلے میں ہے ۔


حجت ‌الاسلام والمسلمین صدیقی نے مذاکرات کے سلسلے میں رھبرمعظم انقلاب اسلامی ایران کے بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ مغربی اور امریکی طاقتوں کو سودے بازی کی عادت ہے کہا: فلسطین پر قبضہ کئے تقریبا 60 سال کا عرصہ گذرگیا، کوئی بھی مثبت قدم نہیں اٹھایا گیا اور آج بھی وہ مذاکرات کی حالت میں ہیں ۔  


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مذاکرات میں کلیات و جزئیات پر ایک ساتھ گفتگو کی جائے کہا: مغربی طاقتیں مذاکرات کو طولانی کرکے ایران کی علمی ترقی میں روڑے اٹکانا چاہتے ہیں ، لھذا مذاکرات میں یکجا گفتگوکی جائے اور ایک ساتھ تمام پابندیاں ختم کی جائیں ۔


تہران کے امام جمعہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ مغرب کو ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں میں مداخلت کا حق نہیں ہے کہا: یورونیم افزودگی کی مقدار اور اراک و فردو ایٹمی پلانٹ کے بند کئے جانے کے سلسلے میں معیار ہمارے ماہرین ہیں ۔


انہوں نے آبنائے ھرمز میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی ہونے والی نویں پیامبر آعظم (ص) فوجی مشقوں کی جانب  اشارہ کیا اور کہا: جس جگہ بھی خطرہ ہوگا سپاہ پاسداران اس جگہ حاضر ہوگی ۔


حجت ‌الاسلام والمسلمین صدیقی نے تاکید کی: یہ فوجی مشقیں دشمنوں کو اس بات کا پیغام ہیں کہ ان کے بیہودہ خواب کو تعبیر نصیب نہیں ہوگی جبکہ دوستوں کے لئے امن و سلامتی کا پیغام ہے ۔


انہوں نے کہا: یہ فوجی مشقیں پڑوسی ممالک سے گویا ہیں کہ اپنی امنیت کے تامین کے لئے بیگانہ طاقتوں کی ضرورت نہیں ہے ۔


حجت الاسلام و المسلمین صدیقی نے بیان کیا: دشمنوں کی سازشوں اور پابندیوں کو ناکام بنانے کا راستہ مختلف شعبوں میں خود کفیل ہونے کی غرض سے استقامتی اقتصاد کے نظریے کو عملی جامہ پہنانا ضروری ہے ۔  


تہران کے خطیب نماز جمعہ نے یمنی عوام  کے انقلاب کے بارے میں کہا : اس ملک کا انقلاب ایک عوامی انقلاب ہےجو دشمنوں کی سازشوں سے ناکام نہیں ہو گا کیونکہ یمن کے عوام اپنی مرضی اور خواہش کے مطابق حکومت تشکیل دینا چاہتے ہیں ۔


حجت الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے آل خلیفہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا : بحرین کے عوام کے خلاف شاہی حکومت کے ظلم اور گرفتاریوں کا سلسلہ زیادہ دیر جاری نہیں رہ سکتا کیونکہ ملت بحرین چاہتی ہے کہ اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬