23 February 2015 - 17:14
News ID: 7843
فونت
شیخ الازهر مصر:
رسا نیوز ایجنسی - شیخ الازهر مصر نے دھشت گردوں کی جانب سے قران و سنت رسول اسلام(ص) کی مخالفت کئے جانے پر شدید تنقید کی ۔
احمد الطيب


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیخ الازهر مصر احمد الطیب نے سعودیہ عربیہ کے شھر مکہ میں «دھشت گردی سے مقابلہ» کے عنوان سے منعقد ہونے والے اجلاس میں کہا: دھشت گردوں نے قران و سنت اسلام(ص) کی مخالفت کی ہے ۔


شیخ الازهر مصر نے تکفیری دھشت گردوں کے سلسلہ میں کہا: اس طرح کے کانفرنسیں دھشت گردانہ اقدامات کی مذمت کے لئے منعقد کی جاتی ہیں جو ایک صحیح قدم ہے کیوں کہ بہت سارے عرب ممالک دھشت گردوں روبرو ہیں ۔


انہوں نے مزید کہا: دھشت گردوں کی جانب سے قران و سنت رسول اسلام(ص) کی مخالفت کی گئی ہے اور انہوں نے وحشی گری انجام دی ہے ۔


احمد الطیب نے واضح طور پر کہا: دھشت گردوں کے دلوں سے محبت و شفقت نکل چکی ہے اور ان کے دل پتھر کے مانند سخت ہوچکے ہیں، خداوند متعال، پیغمبر اکرم(ص) اور تمام مومنین ان کے غیر انسانی عمل سے بیزار ہیں ۔


انہوں نے دھشت گردوں کی بعض جنایتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: دھشت گرد بےگناہ انسانوں کو زندہ جلا دیتے ہیں یا ان کے سروں کو تن سے جدا کردیتے ہیں ، ان تمام اعمال کا مقصد لوگوں کے دلوں میں رعب و وحشت پیدا کرنا ہے ۔


شیخ الازهر مصر نے کہا: سوشل میڈیا میں اس طرح کی فیلم دیکھنے والی ایک فرد نے مجھ سے نقل کیا کہ دھشت گرد، سروں کو تن سے جدا کرنے کے بعد ٹھٹھا لگاتے ہوئے ان سے فوٹبال کھیلتے ہیں ۔


واضح رہے کہ عربستان سعودی نے مکہ میں «دھشت گردی سے مقابلہ» کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا ہے جبکہ خود دھشت گردوں کا سب بڑا حامی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬