‫‫کیٹیگری‬ :
22 February 2015 - 22:14
News ID: 7834
فونت
آیت الله نوری همدانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله نوری همدانی نے اس اشارہ کے ساتھ کہ امام خمینی (ره) علماء کی اخلاق مداری اور اسلام کے دشمنوں کی سازش کے مقابلہ میں اپ ڈیٹ رہنے کی تاکید کرتے تھے بیان کیا : اس زمانہ میں منبر پر جانے والے خطیب کو ایسا ہونا چاہیئے کہ لوگ احساس کریں کہ انقلاب کی شرائط کے مطابق گفت و گو کر رہا ہے ۔
حضرت آيت الله نوري همداني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله حسین نوری همدانی از مرجع تقلید نے طالب علموں کے ایک گروہ سے ملاقات میں آیات «یَآ أَیُّهَا الْمُزَّمِّلُ قُمِ الَّیْلَ إِلَّا قَلِیلاً» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا : وہ طالب علم اور عالم دین جو چاہتے ہیں کہ وہ معاشرے میں پر اثر ہوں تو ان کے لئے نماز شب و تہجد بہت اہم ہے ۔

انہوں نے اسلامی انقلاب ایران کے بانی امام (ره) کی قیادت میں کامیابی ان کی معنوی جنبہ کی وجہ سے جانا ہے اور بیان کیا : امام (ره) بے شمار اخلاص ، توفیق ، توکل اور ارادہ کے حامل تھے کہ ان تمام فضائل انہوں نے عبادت اور بندگی کے زیر سایہ حاصل کی تھی ؛ خداوند عالم بغیر کسی دلیل کے کسی کو عظمت و عزت عطا نہیں رتا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس اشارہ کے ساتھ کہ امام خمینی (ره) عبادت پر خاص توجہ دیتے تھے بیان کیا : ان کی عبادی سیرت کو جمع کیا گیا ہے جو ایک موٹی کتاب کے شکل میں سامنے آئی ہے ؛ وہ ہمیشہ قرآن کی ساتھ اس کی خدمت میں رہتے تھے ہر روز آٹھ مرتبہ قرآن کریم کی تلاوت کرتے تھے اور اس پر غور و فکر کرتے تھے ۔

مرجع تقلید نے اس وقت پائی جانے والی اسلامی بیداری کو امام خمینی (ره) کی طرف سے دنیا میں پیدا ہونے والی تبدیلی کی وجہ جانا ہے اور بیان کیا : انہوں نے دنیا کے محرومین و کمزور لوگوں کو سامراجی دنیا کے مقابلہ میں کھڑا کر دیا ؛ اس سے پہلے تمام کمزور و محروم لوگ ظلم کے سایہ میں زندگی بسر کرتے تھے لیکن حضرت امام خمینی (ره) نے ان لوگوں کو خود عتمادی و شجاعت عنایت کی ؛ شاہ کے زمانہ میں جو لوگ ایک معمولی سپاہی سے ڈرتے تھے اس وقت امریکا سے مقابلہ میں اس کے سامنے کھڑے ہیں ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے اصول کافی سے ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : خداوند عالم نے داوود (ع) پر وحی کی ، وہ عالم جو دنیا کے جادو میں گرفتار ہوں وہ مفید نہیں ہیں یہ قطاع الطریق ہیں اور ان کی کمترین سزا یہ ہے کہ میری مناجات کی لذت سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬