رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے نائب اول اسحاق جہانگیری جو عراق کے سفر پر ہیں انہوں نے نجف اشرف میں وہاں کے مرجع کرام حضرت آیت الله شیخ اسحاق فیاض سے ملاقات اور گفت و گو کی ۔
مرجع تقلید نے دنیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مقام کو اعلی و بلند جانا ہے اور کہا : دنیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کی نمایا مقام پورے دنیا میں اہل بیت علیہم السلام کے شیعوں کے لئے فخر کا سبب ہے ۔
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران سے بعض ممالک کی دشمنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : اہل بیت علیہم السلام سے جمہوریہ اسلامی ایران کا عشق ہے جو دشمنوں کی دشمنی کا تنہا سبب ہے ۔
حضرت آیت الله فیاض نے روز بہ روز ایران کی بڑھتی ترقی و قدرت اور کامیابی کو دشمنوں کے لئے مضبوط جواب جانا ہے اور وضاحت کی : اسلامی جمہوریہ ایران اکیلا وہ ملک ہے کہ جہاں مسلمان امام علی علیہ السلام کا نام سرکاری میڈیہ پر صوتی اور تصویری سن سکتے ہیں اور دیکھ سکتا ہیں کہ یہ مسئلہ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے ۔
اسحاق جهانگیری نے بھی عراق کے خلاف دشمنوں کی سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : دشمنوں کے خلاف لوگوں کو جمع کرنے میں مراجع کرام کے فتوے کا اہم کردار ہے ۔
انہوں نے داعش کو خطرناک دہشت گرد کروہ جانا ہے اور بیان کیا : داعش مسلمانوں کا دشمن ہے اور عراق حقیقت میں اکیلے عالم اسلام کے دشمنوں سے جنگ کر رہا ہے ۔