21 February 2015 - 15:58
News ID: 7832
فونت
عراقی پارلیمنٹ ممبر:
رسا نیوز ایجنسی - عراقی پارلیمنٹ ممبر نے عوامی فورس کے خلاف انجام پانی والی سرگرمیوں کو امریکا سازش کا نتیجہ جانا ۔
عراقي عوامي فورس


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی عراق سے رپورٹ کے مطابق، عراقی پارلیمنٹ ممبر اور صادقون پارٹی کے رکن حسن سالم نے عوامی فورس کے خلاف انجام پانے والی سرگرمیوں کو امریکی سازش کا حصہ جانا اور کہا: امریکا اسے بخوبی سمجھ چکا ہے کہ عوامی فورس عراق کے تجزیہ میں بہت بڑی روکاٹ بن سکتی ہے ۔
 
انہوں نے مزید کہا: امریکا نے عوامی فورس کی صورت بگاڑے کے لئے علاقہ میں موجود اپنے آلہ کاروں اور بعض سیاسی داعشیوں کو عراق روانہ کیا ہے ۔


حسن سالم نے واضح طور پر کہا: ان سیاستدانوں نے عوامی فورس پر حملہ کر کے اس بات کا اثبات کیا کہ انہیں متحد عراق اور داعش پر پیروزی کی ضرورت نہیں ہے ۔


انہوں نے قومی حامیوں کو اس سازش سے مقابلہ کی تاکید کی اور کہا:  عوامی فورس نے وطن کے دفاع میں بے انتہا خون کا ہدیہ پیش کیا اور اگر وہ نہ ہوتے تو آج یہ سیاستدان افراد اپنی کرسیوں پر نہ ہوتے  ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬