16 February 2015 - 14:47
News ID: 7811
فونت
رسا نیوز ایجنسی - مدرسہ مبارکہ حجتیہ قم کی مسجد میں دفتر نمایندہ ولی فقیہ اور قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی کی طرف سے شھدائے پشاور کی مجلس سوم و احتجاجی نشست کا اھتمام کیا گیا ۔
پشاور اماميہ مسجد حيات آباد


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر نمایندہ ولی فقیہ اور قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے گذشتہ شب مسجد مدرسہ مبارکہ حجتیہ قم کی مسجد میں شھدائے پشاور کی مجلس سوم و احتجاجی نشست کا اھتمام کیا جس میں اردو زبان طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔


اس رپورٹ کے مطابق، مغربین کے فورا بعد سید جنت حسین نقوی کی تلاوت کلام اللہ مجید سے اس پروگرام کا آغاز ہوا اور سوز وسلام سید عوسجہ زیدی نے پیش کیا ۔


صوبہ خیبر پختون خواہ سے تعلق رکھنے والے حجت الاسلام باقر حسین بھشتی نے اپنے خطاب میں شھداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ شھدا کے قاتلوں کو جلد سے جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔
حجت الاسلام سید س

جاد حسین کاظمی نے بھی اپنے بیان میں شھدائے پشاور کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا: پاکستان میں موجودہ آپریش ضرب عضب کے دائرہ کووسیع اور پورے پاکستان میں کیا جائے اور پاکستان میں بھانسیوں کے سلسلے کو جاری رکھا جائے تاکہ دشمن اسلام و وطن کی جررئت کو ختم کیا جائے ۔


دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان کے مدیر حجت الاسلام مظہر حسین حسینی صاحب نے اس مجلس کے خصوصی مھمان قائد شھید کے فرزند سید علی حسینی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام  حاضرین کا شکریا ادا کیا ۔


واضح رہے کہ مسجد کے باہر شعبہ ثقافتی دفتر کی طرف سے شھدا کیا تصاویر و پاکستان میں شیعہ علماء کونسل کے بیانات کی تصویری رپورٹ کی نمائش لگائی گئی تھی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬