رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله محمد علی علوی گرگانی نے قم کے میئر سے ملاقات میں اس اشارہ کے ساتھ کہ تمام امور پر نظارت حکومت کی ذمہ داری میں ایک ذمہ داری ہے بیان کیا : حکومت کو چاہیئے کہ وہ خصوصی کمپنی اور عوام کو کام دینے میں ترجیح سے کام لے ۔
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ بہت سارے مواقع پر سرمایہ کار کمپنیوں کے درمیان مقابلہ حسن عمل کا سبب ہوتا ہے بیان کیا : اگر یہ کام انجام پائے تو پرجیکٹ اور منصوبے پہلے سے اچھی طرح اجرا ہوگا ۔
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے ملک میں پیسے اور کرنسی کی گردش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : سرمایہ کاروں کو چاہیئے کہ ملک کے امور میں پیش قدم ہوں اور ساخت و ساز منصوبہ میں شرکت کریں کہ جو اس ملک کی اقتصادی ترقی و رشد کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی کا بھی سبب ہے ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے وضاحت کی : بہت سارے ممالک میں لوگ زمین کی ملکیت کو پسند کرتے ہیں اس وجہ سے حکام کو چاہیئے کہ زمیں کے مالکین کو امتیاز دیں ۔ اس سلسلہ میں ملک اور صوبے کے حکام کو چاہیئے کہ زمین کی تملیک کے لئے ان لوگوں کے آسان تجربوں سے استفادہ کریں ۔
انہوں نے اس اشارہ کے ساتھ کہ بعض زمین کے مالکین اپنی زمین کو بلدیہ کے حوالہ نہیں کرنا چاہتے ہیں وضاحت کی : ممکن ہے بعض زمین کے مالکین حکومت کی طرف سے معین ہوئے قیمت کو قبول نہ کریں اور اس سے زیادہ کا مطالبہ کریں تو ایسے حالات میں زمین کے مالکین کو امتیاز دیا جائے ۔