رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سیاسی پارلیمانی بورڈ کے چیئر مین حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا : اسلامی تحریک پاکستان ماضی کی طرح اب بھی گلگت بلتستان کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی ہے، کسی بھی سیاسی یا دینی پارٹیوں سے انتخابی اتحاد کی کوئی حقیقت نہیں ہے ۔
انہوں نے بیان کیا : سیاسی افراد سے ملاقاتیں سیاسی عمل کا حصہ ہے جس کے لئے ہمارا دروازہ ہمیشہ کھلا ہے بعض میڈیا افراد خبروں کے حوالے سے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں اگر کسی بی سیاسی پاڑی سے اتحاد یا سیٹ ایڈجسمنٹ کا کوئی فیصلہ ہوا عوام کو سب سے پہلے آگاہ کریں گے عوام افواہوں پر کان نہ دھرائے۔
حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کہا : اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی ہے ماضی میں بھی گلگت بلتستان میں ہماری حکومت رہی ہے بعض ذرائع اسلامی تحریک پاکستان کا سیاسی پارٹیوں سے اتحاد اور سیٹ ایڈجسمنٹ کی افواہیں پھلا رہی ہے جس کی سرے سے کوئی حقیقت نہیں ہے ،سیاسی پارٹیوں سے ملاقاتیں سیاسی عمل کا حصہ ہے جس کے لئے ہمارا دروازہ ہمیشہ کھلا ہے ۔
اسلامی تحریک پاکستان آئندہ انتخابات میں صرف گلگت بلتستان کے عوام کے امنگوں کی ترجمانی کریں گے علاقے کے عوام مفاد اور ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کرینگے ۔
انہوں نے کہا : گلگت بلتستا ن کے عوام محب وطن پاکستانی ہیں ان کے ہر قسم کی حقوق اور سہولیات پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہوگی۔