مصر کے ایک مفتی :
رسا نیوز ایجنسی ـ مصر کے مفتی نے داعش دہشت گرد گروہ کے ذریعہ اردن کے پائلٹ کو زندہ جلانے کی شدید مذمت کی ہے اور داعش سے جنگ کرنے کو اسلام سے دفاع جانا ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصر کے مفتی شیخ شوقی نے ایک گفت و گو میں داعش دہشت گرد گروہ کے ذریعہ اردن کے پائیلٹ کو زندہ جلائے جانے کی شدید مذمت کی ہے ۔
انہوں نے بیان کیا : معاذ الکساسبہ کی موت دہشت گرد داعش نامی گروہ کے ذریعہ یہ ایک کامل جرم تھا جس کا دین مبین اسلام سے کسی بھی طرح کا تعلق نہیں ہے ۔
شیخ شوقی نے دہشت گرد داعش کے خلاف اعلان جنگ کو اسلام کے لئے دفاع جانا ہے اور وضاحت کی : داعش ملعون و ظالم دہشت گروہ کے ذریعہ انجام پایا اقدام ادیان کی تعلیمات سے پوری طرح دور ہے اور داعش کے ظلم کی سندی فیلم امادہ کیا ہے ۔
مصر کے مفتی نے تاکید کی ہے : دہشت گرد گروہ داعش نے اردن کے پائلٹ کو قتل کرنے کے لئے جس مسئلہ سے استناد کیا ہے وہ صحیح نہیں ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے