‫‫کیٹیگری‬ :
11 February 2015 - 21:25
News ID: 7791
فونت
انقلاب اسلامی ایران کی چھتیسویں سالگرہ کے موقع پر ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ انقلاب اسلامی ایران کی چھتیسویں سالگرہ کی مناسبت سے آج اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام شہروں اور اس ملک کے تمام کوشہ کنار سے آزادی ریلی نکالی گئی ۔
انقلاب اسلامي ايران


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کی چھتیسویں سالگرہ کی مناسبت سے آج اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام شہروں اور اس ملک کے تمام کوشہ کنار سے آزادی ریلی نکالی گئی جس میں چھوٹے بچے بوڑھے اور خواتین بھی شامل تھیں ۔

رپورٹ کے مطابق اس ریلیوں میں عوام نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے امریکہ مردہ باد ، اسرائیل مردہ باد کے گوش خروش نعروں کے علاوہ ایٹمی توانائی ہمارا مسلمہ حق ہے اور ہماری رگوں میں جو خون دوڑ رہا ہے وہ رہبر انقلاب کا تحفہ ہے، کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

اس ریلیوں میں شریک مرد و زن اور بچوں نے بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) اور قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کی تصاویر کے ساتھ ساتھ مختلف سلوگن والے بینر اٹھا رکھی تھیں۔

جشن انقلاب اسلامی میں شرکت کرنے تیس سے زائد ممالک سے چار سو سے زائد غیر ملکی مہمان تشریف لائے تھے  اور ہزاروں افراد کی شرکت سے انقلابی ترانوں کے پروگرام تھے۔

تہران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی  مرکزی تقریب میدان آزادی پر منعقد ہوئی، جس میں سرکاری و فوجی حکام کے علاوہ غیر ملکی مہمانوں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر مسلح افواج کے چھاتہ برداروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور ایئر پریڈ بھی منعقد ہوئی، اور مدرسہ کے طلاب نے انقلابی ترانے گائے۔

اس تقریب کے اختمام میں ایک قرارداد پڑھ کر سنائی گئی، جس کی حاضرین نے فلک شگاف نعروں کے ساتھ منظوری دی۔ اس تقریب میں دو سو پینسٹھ سے زائد غیر ملکی صحافیوں اور ڈیڑھ ہزار سے زائد ملکی صحافیوں اور نامہ نگاروں نے اس پروگرام کی کوریج تہران سے کی۔

ایران کے دیگر شہروں میں ہونے والے اس آزادی تقریب کی ریلی کو بھی کثیر تعداد میں صحافیوں نے کوریج کیا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬