رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد نقوی کے قم ایران آفس کے شعبہ ثقافتی کی طرف سے آج نماز مغربین سے پہلے اسی آفس میں پشاور امامیہ مسجد سانحہ کے سلسلہ میں ایک ھنگامی جلسہ منعقد کی گئی ۔
اس رپورٹ کے مطابق آج شام قبل از نماز مغربین نمایندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان کے قم ایران آفس میں جیسے ہی پشاور کے ایک امامیہ مسجد میں دہشت گردوں کی طرف سے حملہ ہونے اور اس میں کئی مومنین کی شہادت کی خبر موصول ہوئی حوزہ علمیہ قم کے طلاب کی شرکت کے ساتھ ایک ھنگامنی مینٹینگ منعقد کی گئی ۔
اس ہنگامی جلسہ میں پاکستان کے علماء و افاضیل نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اس حادثہ کی شدید مذمت کی اور حکومت کو اس حادثہ کا ذمہ دار جانا ہے ۔
اس اجلاس میں طے پایا ہے کہ ہم اس سانحہ کے سوگ میں برابر کے شریک ہیں اور اتوار کو بعد از نماز مغربین ایک احتجاجی جلسہ کا بھی اعلان کیا جس میں قم المقدسہ میں موجود پاکستان کے طلاب و افاضل پھر پور شرکت کر یں گے۔