18 February 2015 - 16:48
News ID: 7823
فونت
جے ایس او طالبات کے زیر اھتمام؛
رسا نیوز ایجنسی - جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات بھکر ڈویژن پاکستان نے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا ۔
حجاب


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جے ایس او طالبات کے زیر اھتمام بھکر پاکستان میں منعقد ہونے والے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ میں ان کی کوششوں کو سراہا گیا ۔   


ردا زھرا کی تلاوت کلام اللہ المجید سے اس پروگرام کا آغاز کیا گیا اور پھر مقررین نے حجاب کی اہمیت پر تقریریں کی اور عاصمہ بتول نے درس احکام دیا ۔ 


اس ورکشاپ کو دو نشستوں میں تقسیم کیا گیا اور یونٹ صدور کو ان کی تنظیمی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیا نیز یونٹ میں آگاہی حجاب مہم منائے جانے کی تاکید کی گئی ۔ 


جے ایس او طالبات بھکر کی ڈویژنل آرگنائزر  ریحانہ بتول ساجدی نے سورہ نور کی روشنی میں حجاب آگاہی مہم پہ روشنی ڈالی اور کہا : ہم جے ایس او طالبات پاکستان کے مشکور ہیں کہ ہمیں حجاب آگاہی مہم کے ذریعے ہمارے فرائض کی جانب متوجہ کیا، ہم انشاء اللہ جے ایس او طالبات پاکستان کے پلیٹ فارم سے قائد محترم کی ہدایات کے مطابق خواہران کی تعلیم و تربیت کے لئے کوشاں رہیں گے ۔


مرکزی آرگنائز خواہر سیدہ سدرہ نقوی نے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے خواہران کو تنظیم کے اغراض و مقاصد اور دیگر مشکلات اور انکے حل کے بارے میں اگاہ کیا ۔


پروگرام کے اختتام پرخواہران نے جے ایس او پاکستان کا ترانہ پڑھا ،  شھدا ء پشاور،  شکار پور اور  قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی کی طولانی عمر و صحت و سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬