‫‫کیٹیگری‬ :
18 February 2015 - 16:31
News ID: 7822
فونت
آیت ‌الله سبحانی:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت ‌الله سبحانی کہا: اگر معاشرہ لوگوں کی اچھائیاں بیان کرے تو محبتوں میں اضافہ ہوگا اور کامیابیاں نصیب ہوں گی ۔
آيت ‌الله سبحاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت‌ آیت ‌الله جعفر سبحانی نے آج ظھر سے قبل اپنے درس خارج اصول میں جو مسجد آعظم قم میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں منعقد ہوا، لوگوں کے عیوب اور نیکیوں کو آشکار کئے جانے کے حوالے سے موجود روایات کی جانب اشارہ کیا ۔


انہوں نے تاکید کی : ہم بھی الھی صفات کی پیروی کریں یعنی بندوں کے عیوب کو پنہان رکھیں اور ان کی نیکیوں کو آشکار کریں ، لوگوں کی اچھی باتوں کو بیان کریں اور ان کی تعریفیں کریں ۔


اس مرجع تقلید نے دوسروں کے عیوب چھپانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: اگر کسی پر لوگوں کے عیوب آشکار بھی ہوں تو بھی اسے بھی چھپا دیں اور اس سلسلے میں دعاوں میں توجہ کے قابل کلمات آئے ہیں ۔ 


حضرت آیت ‌الله سبحانی نے بیان کیا: اگر معاشرہ لوگوں کی اچھائیاں بیان کرے تو محبتوں میں اضافہ ہوگا اور کامیابیاں نصیب ہوں گی ۔


انہوں نے کہا: اگر معاشرہ لوگوں کے عیب بیان کرنے میں لگا رہے تو معاشرہ میں عداوتوں میں اضافہ ہوگا اور وہ معاشرہ ناکام معاشرہ ہوگا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬