‫‫کیٹیگری‬ :
18 February 2015 - 16:09
News ID: 7821
فونت
نوری المالکی:
رسا نیوز ایجنسی - عراق کے سابق وزیراعظم نوری المالکی نے ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری سے ملاقات میں یہ کہتے ہوئے کہ ایران نے بغیر کسی شرط کے عراق کی مدد کی ہے تاکید کی: اگر ایران کی مدد نہ ہوتی تو آج بغداد اور اربیل پر داعش دہشتگرد قبضہ کرلیتے ۔
نوري المالکي


رسا نیوز ایجنسی کی العراق نیوز سے رپورٹ کے مطابق، عراق کے نائب صدر نوری المالکی نے ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری سے بغداد میں ہونے والی ملاقات میں کہا: ایرانی حمایت نے بغداد کو سقوط سے بچا لیا وگرنہ آج بغداد اور اربیل پر داعش دہشتگرد قبضہ ہوتا ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایران نے داعش کا مقابلہ کرنے کےلئے عراقی عوام اور حکومت کی مناسب وقت پر غیر مشروط مدد کی کہا: داعش کے خلاف جد وجہد کے سلسلے میں دونوں ملک تعاون جاری رکھیں اور تعلقات کو فروغ دیں ۔


المالکی نے یہ کہتے ہوئے کہ داعش دہشتگرد گروہ نے جو شام سے عراق میں داخل ہوا تھا، عراقی فوج کے بعض کمانڈروں کی خیانت اور فرار کے باعث اس ملک کے بعض شمالی علاقوں پر قبضہ کرلیا کہا: عراقی فوج نے گذشتہ مہینوں میں رضاکار عوامی فورس کی مدد سے داعش کی پیشقدمی روک دی اورمختلف زیرقبضہ علاقے آزاد کرالئے۔


انہوں نے مزید کہا: داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف جنگ میں اگر ایران مدد نہ کرتا تو بغداد اور اربیل سقوط کر جاتے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬