18 February 2015 - 17:02
News ID: 7824
فونت
حجت الاسلام محمد امین شہیدی:
رسا نیوز ایجنسی – مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی جنرل سکریٹری نے کہا: ٹی وی چینلز پر دھرنے کے ختم ہونیکی خبریں غلط اور سازش کا حصہ ہیں ۔
حجت الاسلام محمد امين شہيدي پاکستان دھرنا


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی جنرل سکریٹری حجت الاسلام محمد امین شہیدی اور وارثان شہداء کمیٹی نے احتجاجی دھرنا ختم ہونے کی تردید کرتے ہوئے ٹی وی چینلز پر چلنے والی گمراہ کن خبروں کو سازش قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ احتجاجی دھرنا تمام مطالبات کی منطوری تک جاری رہے گا۔


حجت الاسلام شہیدی نے یہ کہتے ہوئے کہ شیعیان حیدر کرار کے عظیم الشان احتجاجی دھرنے سے دشمن بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکا ہے کہا: لبیک یاحسینؑ احتجاجی دھرنا اب اپنے فیصلہ کن مراحلے میں داخل ہوچکا ہے، جس کے ساتھ ہی سازشی عناصر کی تمام تر سازشیں بھی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں۔


انہوں نے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا : احتجاجی دھرنے کے ختم ہونے سے متعلق مختلف ٹی وی چینلز پر چلنے والی منفی پروپیگنڈا اور جھوٹ پر مبنی خبریں بھی دشمن کی سازشوں کا حصہ ہیں۔


ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے ڈپٹی جنرل سکریٹری نے ٹی وی چینل مالکان سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا: شیعیان حیدر کرار کے خلاف دشمنوں کی کسی بھی سازش کا حصہ بننے سے پرہیز کریں اور احتجاجی دھرنے کے اختتام پذیر ہونے کی غلط خبریں اپنے چینلز پر نہ چلائیں، بصورت دیگر انہیں بھی اس سازش کا حصہ شمار کیا جائے گا۔


انہوں نے مزید کہا: اگر شام تک مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو لانگ مارچ کے شرکاء علمائے کرام کی قیادت میں وزیراعلٰی ہاؤس کی جانب مارچ شروع کر دیں گے ۔


دوسری جانب وارثان شہداء کمیٹی نے بھی احتجاجی دھرنا ختم ہونے کی تردید کرتے ہوئے ٹی وی چینلز پر چلنے والی گمراہ کن خبروں کو سازش قرار دیا ہے اور کہا : احتجاجی دھرنا تمام مطالبات کی منطوری تک جاری رہے گا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬