رسا نیوز ایجنسی - رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ڈاکٹر سید صادق طبابائی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا اور ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں جناب ڈاکٹر سید صادق طبابائی کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
محترمہ ڈاکٹر فاطمہ طباطبائی دامت توفیقاتھا
آپ کے محترم اور معزز بھائی اور اپنے دیرینہ دوست مرحوم ڈاکٹر سید صادق طباطبائی رحمۃ اللہ علیہ کےدردناک انتقال پر تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحوم کے لئے رحمت، مغفرت اور بخشش طلب کرتا ہوں اور تمام پسماندگان اور داغدار خاندانوں کے لئے صبر اجر طلب کرتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای
1 فروری 2015
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے