‫‫کیٹیگری‬ :
20 February 2015 - 14:47
News ID: 7829
فونت
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر نے کہا : ۱۳ سے ۲۰ فروری حجاب آگاہی مہم جے ایس او طالبات پاکستان کی بہترین مہم ثابت ہو رہی ہے ۔
جعفريہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن طالبات پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات  پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے : 13 سے 20 فروری حجاب آگاہی مہم جے ایس او طالبات پاکستان کی بہترین مہم ثابت ہو رہی ہے ، اس مہم کو ایک ہفتہ منایا گیا اور 13 سے 20 فروری کو ہفتہء حجاب کا نام دیا گیا ۔

انہوں نے بیان کیا : ملک بھر میں حجاب آگاہی مہم کے حوالے سے پوسٹر اور سٹیکرز تقسیم کئے گئے جبکہ مختلف شہروں میں سیمینارز ، کانفرنسز اور تربیتی ورکشاپس رکھی گئی جن کے بہت اچھے نتائج کی امید ہے۔

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات  پاکستان کی مرکزی آرگنائزر نے کہا : جے ایس او طالبات پاکستان کا منشور طالبات کی زندگیوں کو تعلیمات اسلامی کی روشنی میں سنوارنا ہے لہذا اسی منشور کے تحت ہم نے حجاب آگاہی مہم کے بعد جمادی الثانی کو ماہ تربیت کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیدہ سدرہ نقوی نے وضاحت کی : جمادی الثانی ایسا مہینہ ہے جس میں اس ہستی کی شہادت و ولادت ہے جو تمام خواتین کی سردار اور مربی ہیں ، جناب فاطمۃ الزھرا سلام اللہ علیھا نے خواتین کے لئے بہترین اسوہ حسنہ چھوڑا جس پر عمل کر کے خواتین بہترین بیٹی ، بیوی ،والدہ اور معلمہ کا کردار ادا کر سکتی ہیں۔ لہذا جے ایس او پاکستان طالبات جماد ی الثانی میں سیرت جناب زھرا سلام اللہ علیھا کی روشنی میں تربیتی ورکشاپس ، کانفرنسز ، کنونشنز اور سمینارز کا انعقاد کرے گی ۔

انہوں نے کہا : جے ایس او طالبات پاکستان کی جانب سے یہ اعلان وقت کے عین تقاضوں کے مطابق ہے آج ملت جعفریہ استعمار کی سازشوں کا شکار اورجعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے ہم سیرت جناب زھرا س کی روشنی میں خواہران ملت کی تربیت کر کے انھیں فعال بنانا چاہتے ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬