22 February 2015 - 23:38
News ID: 7837
فونت
نجف اشرف کے ایک مرجع کرام نے :
رسا نیوز ایجنسی ـ نجف اشرف کے ایک مرجع کرام نے سویڈن کے سفیر سے ملاقات میں دنیا کے شیعوں کے ساتھ ہو رہے مظالم کو ایک کمزوری فکر کا نتیجہ جانا ہے ۔
آيت الله سيد محمد سعيد حکيم


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف کے مرجع کرام حضرت آیت الله سید محمد سعید حکیم نے عراق میں سویڈن کے سفیر یورگن لندستروم سے ملاقات میں دنیا میں شیعوں پر ہو رہے ظلم و ستم کے سلسلہ میں خم کا اظہار کرتے ہوئے کہا : عراق اور پورے دنیا میں شیعوں پر ہو رہے ظلم و ستم بہت ہی باپاک و گرا ہوا عمل ہے ۔


انہوں نے اس سلسلہ میں بین الاقوامی برادری کے کارنامہ پر شدید تنقید کی اور وضاحت کی : دنیا والے ظلم و ستم سہنے والوں کے ساتھ نہ صرف بے توجہی کر رہے ہیں بلکہ حقیقت کو چھپا رہے ہیں اور اس کو تحریف کر رہے اور اس کے ذریعہ ہم لوگوں کی مدد کرنے سے دوری اختیار کر رہے ہیں ۔

حضرت آیت الله سید محمد سعید حکیم نے وضاحت کی : بین الاقوامی برادری سب سے پہلے بیماری کو پہچانے اور اس کے بعد حقیقت بیان کرنے کے ساتھ اس کا معالجہ کرے لیکن اصلی مسئلہ یہ ہے کہ وہ خاموشی کے ذریعہ دہشت گردی کی مدد کرتے ہیں اور ذمہ داری سے فرار کر رہے ہیں ۔ 

مرجع تقلید نے اپنی گفت و گو کے اختمامی مراحل میں عالمی ادارے سے عراق کی مشکلات کو حل کرنے میں مدد کرنے کی تاکید کی ہے ۔

سویڈن کے سفیر نے مزید اس ملاقات کے منعقد ہونے کے سلسلہ میں خوشی کا اظہار کیا اور بیان کیا : سویڈن نے عراقی پناہ گزین و بچوں کی مدد کی ہے اور دہشت گردوں سے مقابلہ میں عراقی فوج کی حمایت کرتا ہے ۔

انہوں نے سویڈن میں کثیر تعداد میں عراقیوں کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا کہ سویڈن ان لوگوں کے ساتھ جو سماجی و اقتصادی میدان میں اس ملک کی مدد کرتے ہیں فخر کرتا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬